حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فقہاء گارڈین کونسل کے رکن آیت اللہ سید محمد رضا مدرسی طباطبائی یزدی نے ''اہم نکات اور سفارشات'' کے عنوان سے جاری اپنے 14 نکاتی پیغام میں کہا: عوام کی کروڑوں کی تعداد میں شرکت جمہوریہ اسلامی ایران کی طاقت اور نظام ولایت فقیہ کی عظمت کو دنیا کے سامنے آشکار کرے گی اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔
انہوں نے کہا: رہبر شہید (رہ) نے اپنی فکر، تقاریر اور مدیریت کے ذریعہ قوم کے لیے گراں قدر ورثہ چھوڑا ہے، جس سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے۔ جس طرح امام راحل (رہ) اور رہبر شہید (رہ) کی پیروی کی گئی، اسی طرح موجودہ رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کی اطاعت بھی شرعی اور قانونی ذمہ داری ہے۔
آیت اللہ مدرسی یزدی نے کہا: ملک کے تمام اداروں کو رہبری کی پالیسیوں پر مکمل عمل درآمد کو اپنی اولین ترجیح بنانا چاہیے کیونکہ کسی بھی قسم کی کمزوری یا بے جا مصلحت اندیشی امریکی۔صہیونی دشمن کو مزید جری بنا دے گی جبکہ شجاعانہ، مدبرانہ اور ہوشیارانہ اقدامات ہی دشمن کو پسپا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا: دشمن اپنی عسکری ناکامیوں کا ازالہ مذاکرات کے ذریعے کرنا چاہتا ہے، اس لیے مذاکرات کے معاملے میں غیر معمولی ہوشیاری ضروری ہے۔ تمام ثالثی کرنے والے فریق غیر جانبدار نہیں ہوتے اور حساس مواقع پر دشمن کا ساتھ دیتے ہیں، لہٰذا قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل بیداری ناگزیر ہے۔
فقہاء گارڈین کونسل کے رکن نے کہا: ماہرین کی رائے کے بغیر عالمی انٹرنیٹ نیٹ ورک کو مکمل طور پر کھول دینا ملکی معیشت، قومی سلامتی، تجارتی نظام اور عوام خصوصاً نوجوانوں کی ذہنی سلامتی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے اس معاملے میں صرف شرعی اور قانونی طریقۂ کار کے مطابق فیصلے کیے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا: آبنائے ہرمز جمہوریہ اسلامی ایران کی اہم دفاعی اور اسٹریٹجک طاقت ہے، جس کا ہر قیمت پر تحفظ ضروری ہے، کیونکہ اسے کھو دینے کی قیمت مستقبل میں کہیں زیادہ بھاری ہوگی۔
آیت اللہ مدرسی یزدی نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا: ایران اسلامی کی محوریت میں مقاومتی محاذ کی طاقت ہر صورت برقرار رہنی چاہیے اور دشمن کو اس میں دراندازی کا کوئی موقع نہیں ملنا چاہیے۔ خصوصاً حزب اللہ اور جنوبی لبنان کے حوالے سے زیادہ بیداری اور مقاومت کی ضرورت ہے کیونکہ دشمن اس محاذ کی طاقت کا تجربہ کر چکا ہے اور آئندہ بھی اسے کمزور کرنے کی کوشش کرے گا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور اسلام کے دشمنوں کو نابود کرے۔ بمحمّد (ص) و آله الطاهرین (علیهم السّلام).









آپ کا تبصرہ