اتوار 19 جولائی 2026 - 16:04
حق کے مقابلے میں خاموشی اب جائز نہیں / کروڑوں افراد پر مشتمل تشییع حکومتِ عراق کے لیے ایک سیاسی پیغام تھی

حوزہ / بغداد کے امام جمعہ نے کہا: حق کے مقابلے میں خاموشی اب جائز نہیں جبکہ رہبرِ شہید (رہ) کی کروڑوں افراد پر مشتمل تشییع حکومتِ عراق کے لیے ایک واضح سیاسی بھی پیغام تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بغداد کے امام جمعہ آیت اللہ سید یاسین الموسوی نے جمعہ کے خطبے میں خطاب کے دوران کہا: حق کے مقابلے میں خاموشی اختیار کرنا اب شرعاً اور اخلاقاً جائز نہیں۔ موجودہ حالات میں علماء، دانشوروں اور عوام سب پر لازم ہے کہ وہ حق کا ساتھ دیں اور ظلم و استکبار کے مقابلے میں واضح مؤقف اختیار کریں۔

انہوں نے کہا: رہبرِ شہید (رہ) کی کروڑوں افراد پر مشتمل تشییع صرف ایک سوگوارانہ مراسم نہیں تھی بلکہ اس نے حکومتِ عراق کے لیے بھی ایک واضح سیاسی پیغام دیا۔ اس عظیم اجتماع نے ثابت کر دیا کہ عراقی عوام کسی بھی غیر ملکی وابستگی اور بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں اور ان رہنماؤں کے ساتھ وفادار ہیں جو اپنی ملت، اپنے اصولوں اور اپنے مقدسات کے لیے قربانی دیتے ہیں۔

بغداد کے امام جمعہ نے کہا: ملتِ عراق نے اس تاریخی تشییع میں بھرپور شرکت کے ذریعہ یہ ثابت کر دیا کہ وہ مقاومت کے راستے، آزادی، عزت اور اسلامی اقدار سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا: عوام کی اس عظیم موجودگی کو صرف ایک مذہبی اجتماع کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا بلکہ یہ عراق کے سیاسی اور عوامی شعور کی بھرپور ترجمانی بھی تھی۔

آیت اللہ موسوی نے کہا: آج امتِ اسلامی کو اتحاد، بصیرت اور استقامت کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے اور ایسے نازک حالات میں حق کی حمایت اور باطل کی مخالفت ہر صاحبِ ایمان کی ذمہ داری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha