اتوار 26 جولائی 2026 - 04:08
بحرینی حاکم کا دہشت گرد گروہ کے سرغنہ جولانی سے مبینہ خطاب: بحرینی شیعوں پر حملے کے بدلے شہریت کی آفر

حوزہ/ بحرینی وزیرِ داخلہ راشد عبداللہ الخلیفہ نے اپنے سرکاری دورۂ شام کے دوران، دہشت گرد تنظیم النصرہ کے سرغنہ ابو محمد الجولانی احمد الشرع سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے بحرینی سرکاری خبر رساں ایجنسی بنا (BNA) کے حوالے سے بتایا ہے کہ بحرینی وزیرِ داخلہ راشد عبداللہ الخلیفہ نے اپنے سرکاری دورۂ شام کے دوران، دہشت گرد تنظیم النصرہ کے سرغنہ ابو محمد الجولانی (احمد الشرع) سے ملاقات کی ہے۔

راشد عبدالله الخلیفہ نے شام کے وزیرِ داخلہ انس خطاب سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں فریقوں نے سکیورٹی تعاون، باہمی ہم آہنگی اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق، مشترکہ اجلاس کے دوران بحرینی وزیرِ داخلہ نے دہشت گرد جولانی گروہ کی حمایت سے متعلق بحرین کے مؤقف پر بھی زور دیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرینی حکومت گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان، شام، یمن، اردن، سوڈان اور دیگر عرب و ایشیائی ممالک سے افراد کو بحرین کی دفاعی فورسز اور وزارتِ داخلہ میں شامل کرتی رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس کا مقصد بحرین میں سیاسی اور عوامی تحریکوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان افراد کو ان خدمات کے بدلے شہریت، مختلف مراعات اور لاجسٹک سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جبکہ دوسری جانب ملک میں معاشی، سیاسی اور سماجی بحران بڑھ رہے ہیں اور متعدد بحرینی شہری سیاسی اور مذہبی وجوہات کی بنا پر بے روزگاری کا شکار ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha