حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ محمد اللبابیدی نے ’’اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف لبنانی عوام‘‘ کے عنوان سے شروع کی گئی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیروت مزاحمت، سخاوت، ایثار اور قربانی کی علامت ہے، اس لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی ہر کوشش کو سختی سے مسترد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع ’’حقیقی لبنان اور حقیقی بیروت‘‘ کی آواز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے یا انہیں معمول پر لانے کی حمایت کرنے والی آوازیں لبنانی عوام کی نمائندگی نہیں کرتیں، بلکہ یہ عوامی رائے سے ہٹی ہوئی آوازیں ہیں۔
لبنانی سنی عالم دین نے مزید کہا کہ بیروت کی حقیقی شناخت اور لبنان کے عوام کے جذبات اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت میں نمایاں ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ لبنان کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے تصور کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ