حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین اعلیٰ اللہ مقامہ کی 43ویں برسی (29 اگست 2026ء) کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مرحوم مفتی جعفر حسین (رہ) نے مملکت خداداد پاکستان میں تسلسل کے ساتھ قانون اور آئین کے رائج کرنے میں بھرپور جدوجہد کی۔
انہوں نے مزید کہا: ہم مرحوم مفتی جعفر حسین (رہ) کی علمی و فکری کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا: ملکی مسائل کا حل آئین و قانون کی بالادستی میں ہے۔ اس حوالے سے قائد اول آغا محمد دہلویؒ، علامہ مفتی جعفر حسینؒ، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ سے لے کر آج قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جدوجہد بھی اسی تسلسل کے ساتھ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہے۔
انہوں نے کہا: مرحوم مفتی جعفر حسین (رہ) کی تحریک کا کارواں الحمد للہ آج بھی اسی جذبے کے ساتھ رواں دواں ہے۔









آپ کا تبصرہ