منگل 1 ستمبر 2026 - 09:25
رہبرِ انقلاب کی 2500 سے زائد قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور تخفیف منظوری

حوزہ/ رہبرِ انقلابِ اسلامی نے رسولِ خدا کی ولادت کے موقع پر عدلیہ کے سربراہ کی جانب سے پیش کی گئی درخواست کے جواب میں 2500 سے زائد سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں معافی اور تخفیف کی منظوری دے دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفیٰؐ اور امام جعفر صادقؑ کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کو ایک خط ارسال کیا تھا، جس میں عدالتوں، مسلح افواج کی عدالتی تنظیم اور حکومتی تعزیراتی ادارے کے تحت سزا پانے والے 2577 افراد کی سزاؤں میں معافی، تخفیف یا تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای نے اس معاملے میں فیصلہ کرنے کا اختیار عدلیہ کے سربراہ کو سونپ دیا۔

اس کے بعد چیف جسٹس حجت الاسلام والمسلمین محسن اژه‌ای نے ضروری جائزے اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں معافی، تخفیف اور تبدیلی پر عمل درآمد کا حکم جاری کر دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha