اتوار 20 ستمبر 2026 - 13:59
نیتن یاہو اور ایک لاکھ سے زائد صہیونیوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی

حوزہ/ غاصب صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کی صبح اپنے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز جاری کیں، جن میں اسے ایک لاکھ سے زائد صہیونیوں کے ہمراہ مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کی صبح اپنے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز جاری کیں، جن میں اسے ایک لاکھ سے زائد صہیونیوں کے ہمراہ مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نیتن یاہو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بلٹ پروف شیشے کے پیچھے موجود تھا۔ اس دوران وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ مسجد الاقصیٰ کی مغربی دیوار کے نیچے کھودی گئی ایک سرنگ میں بھی گیا اور مسجد الاقصیٰ پر ملکیت سے متعلق اپنے دعوے کو دوبارہ دہرایا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں جن میں ہزاروں صہیونی آبادکار مسجد الاقصیٰ کی مغربی جانب واقع مغربی دیوار کے احاطے میں تلمودی رسومات ادا کرنے کے لیے جمع دکھائی دے رہے ہیں۔

ان تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے اور مذمت کا اظہار کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha