پیر 5 اکتوبر 2026 - 10:37
حدیث روز | ماں باپ کو دکھ دینے کا نتیجہ

حوزہ/ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک روایت میں والدین کی نافرمانی اور انہیں تکلیف پہنچانے کے خطرناک انجام کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "مستدرک الوسائل" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه و آله:

«مَنْ آذَی وَالِدَیْهِ فَقَدْ آذَانِی، وَمَنْ آذَانِی فَقَدْ آذَی اللَّهَ، وَمَنْ آذَی اللَّهَ فَهُوَ مَلْعُونٌ.»

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

جو اپنے ماں باپ کو تکلیف دے، اس نے مجھے تکلیف دی، اور جس نے مجھے تکلیف دی اس نے اللہ کو تکلیف دی، اور جو اللہ کو تکلیف دے وہ لعنت کا مستحق ہے۔

مستدرک الوسائل، ج 15، ص 193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha