منگل 27 اکتوبر 2026 - 14:09
سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا حق پر ثابت قدمی اور اقدار کے تحفظ کا راستہ ہے: سید عمار حکیم

حوزہ/ عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کی سیرت ایمان، حق پر ثابت قدمی اور اصولوں کی پابندی کا عملی نمونہ ہے، جو نسلوں کو حق کی حمایت اور رسالت کے تحفظ کا راستہ دکھاتی رہے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید عمار حکیم نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کی روشن اور پُرعطوفت سیرت ایمان، اصول پسندی اور حق پر استقامت کے اعلیٰ مفاہیم کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کی سختیاں اور مصیبتیں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹا سکیں اور آپ نے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ اسی وجہ سے آپ کی سیرت ایمان، آگاہی اور بصیرت کا ایسا دائمی مکتب بن گئی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے نمونۂ عمل ہے۔

سید عمار حکیم نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے بلند کردار اور مضبوط موقف کے ذریعے حق پر ثابت قدمی کا عملی نمونہ پیش کیا۔ آپ کا اخلاص اور استقامت آج بھی حق کی حمایت اور رسالت کے تحفظ کے لیے نسلوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر اس عظیم مصیبت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا خراج عقیدت پیش کیا اور کہا: سلام ہو آپ پر، اے امِّ ابیہا! جس دن آپ کی ولادت ہوئی، جس دن آپ نے شہادت پائی اور جس دن آپ دوبارہ زندہ اٹھائی جائیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha