جمعرات 26 نومبر 2026 - 03:05
حدیث روز | اس دن کی فکر جو ابھی آیا بھی نہیں

حوزہ/ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں مستقبل کی فکر سے پرہیز اور اللہ کے رزق پہنچانے پر اعتماد کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نہج البلاغہ" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیرالمؤمنین علی علیہ السلام:

«یَا ابْنَ آدَمَ، لَا تَحْمِلْ هَمَّ یَوْمِکَ الَّذِی لَمْ یَأْتِکَ عَلَی یَوْمِکَ الَّذِی قَدْ أَتَاکَ، فَإِنَّهُ إِنْ یَکُ مِنْ عُمُرِکَ یَأْتِ اللَّهُ فِیهِ بِرِزْقِکَ.»

امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

اے ابنِ آدم! اس دن کی فکر جو ابھی نہیں آیا، اسے اپنے آج کے دن پر مت ڈالو، کیونکہ اگر وہ دن تمہاری عمر میں شامل ہو تو اللہ اس میں تمہارا رزق بھی پہنچا دے گا۔

نہج البلاغہ، حکمت 267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha