اتوار 29 نومبر 2026 - 16:43
انجمنِ تبلیغ جعفریہ ہنزہ کے انتخابات؛ شیخ صداقت حسین متفقہ طور پر آئندہ دو سال کے لیے صدر منتخب

حوزہ/انجمنِ تبلیغ جعفریہ ہنزہ گلگت بلتستان کے صدارتی انتخابات مرکزی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امامیہ جامع مسجد علی آباد ہنزہ میں منعقد ہوئے، جن میں مؤمنین، نوجوانوں اور عمائدینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ تبلیغ جعفریہ ہنزہ کے صدارتی انتخابات مرکزی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امامیہ جامع مسجد علی آباد، ہنزہ میں منعقد ہوئے، جن میں مؤمنین، نوجوانوں اور عمائدینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

انجمنِ تبلیغ جعفریہ ہنزہ کے انتخابات؛ شیخ صداقت حسین متفقہ طور پر آئندہ دو سال کے لیے صدر منتخب

جمعہ کے روز منعقدہ انتخابی پروگرام میں باہمی مشاورت اور متفقہ تائید سے شیخ صداقت حسین کو آئندہ دو سال کے لیے انجمن تبلیغ جعفریہ ہنزہ کا صدر منتخب کر لیا گیا۔

اس موقع پر مرکزی الیکشن کمیشن کے جنرل سیکریٹری حسین علی نے نومنتخب صدر سے حلف لیا اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر مرکزی الیکشن کمیشن کے جنرل سیکریٹری حسین علی نے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر شیخ موسیٰ کریمی اور انجمن تبلیغ جعفریہ ہنزہ کی قومی و ملی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انجمنِ تبلیغ جعفریہ ہنزہ کے انتخابات؛ شیخ صداقت حسین متفقہ طور پر آئندہ دو سال کے لیے صدر منتخب

انہوں نے باہمی اتحاد و اتفاق کو مضبوط بنانے اور علاقے کے مسائل و مشکلات کے حل کے لیے مشترکہ اور سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی حالات سے باخبر رہنے کے ساتھ ساتھ انفرادی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور اجتماعی فرائض سے عہدہ برآ ہونا بھی ناگزیر ہے۔ اجتماعی ذمہ داریوں سے غفلت کے باعث قومی و ملی مسائل کا حل مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ قوم کو منظم ادارہ سازی کی جانب گامزن کیا جائے اور افراد کی صلاحیتوں کے مطابق انہیں اجتماعی امور میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے مرکز کے ساتھ مضبوط روابط، باہمی اتحاد و ہم آہنگی اور تنظیمی نظم و ضبط کو مزید مستحکم بنانے پر بھی زور دیا۔

انجمنِ تبلیغ جعفریہ ہنزہ کے انتخابات؛ شیخ صداقت حسین متفقہ طور پر آئندہ دو سال کے لیے صدر منتخب

امام جمعہ والجماعت شیخ موسیٰ کریمی نے اپنے خطاب میں مرکزی الیکشن کمیشن کے اراکین کو ہنزہ آمد پر خوش آمدید کہا اور انجمنوں کی تنظیمِ نو کے سلسلے میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق، باہمی مشاورت اور مرکز کے ساتھ مضبوط روابط وقت کی اہم ضرورت ہیں، جن کے ذریعے درپیش قومی و علاقائی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے مؤمنین ہمیشہ مرکز کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ ضرورت پڑنے پر جانی و مالی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے کے ذریعے قومی و ملی ذمہ داریوں کی ادائیگی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

نومنتخب صدر شیخ صداقت حسین نے مؤمنین کی جانب سے کیے گئے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعتماد پر پورا اترنے اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انجمنِ تبلیغ جعفریہ ہنزہ کے انتخابات؛ شیخ صداقت حسین متفقہ طور پر آئندہ دو سال کے لیے صدر منتخب

انہوں نے مرکزی الیکشن کمیشن کے اراکین کی تنظیمی خدمات اور کاوشوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرکز کے ساتھ مسلسل رابطے اور باہمی مشاورت کو فروغ دیتے ہوئے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، مختلف شعبہ جات کو فعال بنانے اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

پروگرام کا اختتام امام زمانہؑ کی سلامتی اور تعجیلِ ظہور کے لیے دعائے سلامتی کی اجتماعی تلاوت پر ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha