اتوار 29 نومبر 2026 - 16:44
تعلیمی مسائل اور طلبہ حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے: جے ایس او اور اسلامی جمعیت طلبہ

حوزہ/جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فتح رضوی نے وفد کے ہمراہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ وسیم حیدر سے مرکزی سب آفس، اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے دوران ملک میں جاری تعلیمی بحران، طلبہ یونینز کی بحالی اور طلبہ کو درپیش دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیمی مسائل کے حل اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے طلبہ برادری کی مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تعلیمی مسائل اور طلبہ حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے: جے ایس او اور اسلامی جمعیت طلبہ

اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا کہ طلبہ یونینز کی بحالی اور طلبہ کے حقوق کے حصول کے لیے پاکستان بھر میں ہماری مسلسل جدوجہد جاری ہے، جو ان شاء اللہ کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فتح رضوی نے ملک بھر میں طلبہ یونینز کی مکمل بحالی، بالخصوص سندھ میں طلبہ یونینز کے باقاعدہ انتخابات کے انعقاد، جمہوری طلبہ سیاست کے فروغ اور طلبہ کے بنیادی تعلیمی و جمہوری حقوق کے حصول کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

تعلیمی مسائل اور طلبہ حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے: جے ایس او اور اسلامی جمعیت طلبہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha