-
کامرون کے شہر دوآلا میں عید میلاد النبی (ص) کی تقریب + تصاویر
حوزہ/ دلچسپ بات یہ ہے کہ افریقہ کے تیس سے زیادہ ممالک میں ہر سال عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑے ہی تزک و احتشام اور پر وقار انداز میں منایا جاتا ہے۔
-
قم المقدسہ میں "سیرت پیغمبر اکرم (ص) در نہج البلاغہ" کے موضوع پر سمینار کا انعقاد:
نہج البلاغہ کے دروس کو تسلسل سے جاری رکھنے کی ضرورت ہے
حوزہ / مرکز افکار اسلامی قم کے توسط سے قم المقدسہ کے مدرسہ حجتیہ کے شہید مطہری ہال میں "سیرت پیغمبر اکرم(ص) در نہج البلاغہ" کے عنوان سے سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علماء کرام نے نہج البلاغہ کی روشنی میں سیرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلووں پر روشنی ڈالی۔
-
بورکینافاسو کے شہر واگادوگو میں جشن میلادالنبی (ص) بڑے ہی عقیدت سے منایا گیا
حوزہ/ افریقی ممالک میں عید میلاد النبی (ص) کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہاں میلاد النبی (ص) کے جشن ابتدائے ماہ ربیع الاول سے شروع ہوتے ہیں اور ان کا سلسلہ نیمہ دوم ماہ ربیع الاول تک جاری و ساری رہتا ہے۔
-
قم المقدسہ میں "رحمت للعالمین کانفرنس" کا انعقاد؛
سعودی حکمراں در حقیقت صہیونی حکمراں ہیں، مولانا سلمان ندوی
حوزہ / مجلس علماء ہند کے توسط سے ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے قم المقدسہ میں رحمت للعالمین کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ہندوستان کے مفکرین، علماء و طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
ہفتۂ وحدت نے سامراج کی ساری سازشوں کو ناکام بنا دیا، حجت الاسلام و المسلمین سید حسین مہدی حسینی
حوزہ/ ہفتۂ وحدت نے دشمن کی کمر توڑ دی ہے۔ عالمِ اسلام کی حیثیت ایک جسم کی ہے اور عالمِ اسلام کا اتحادی نکتہ قرآن ہے، کلمہ ہے، کعبہ ہے اور نبی مرسل ہیں۔ جب یہ ساری چیزیں سب کی ایک ہیں تو اسی کو بنیاد بنا کر کے سب کو جمع ہو جانا چاہئے۔
-
برادر حسن علی سجادی:
ہفتہ وحدت تمام مسالک اور مکاتبِ فکر کے مابین وحدت و اتحاد کو مضبوط کرنے کا خوبصورت ذریعہ
حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر: سیرت پیغمبر گرامی (ص) سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور مسائل کے حل کے لئے امن، محبت، رواداری، تحمل و برداشت کا راستہ اختیار کریں تاکہ امت محمدی میں شیعہ سنی کی تفریق اور مسلکی اختلافات کے خاتمے و امن کے فروغ کا راستہ اپنائیں۔
-
لاہور؛ علمائے جامعہ المنتظر پاکستان کا جلوس عید میلادالنبی کا استقبال و سنی شیعہ نے اتحاد امت کے لیے ملکر کی دعائیں
حوزہ/ علامہ محمد افضل حیدری نے دیگر علماء کے ہمراہ ماڈل ٹاون میں سی بلاک سے برآمد ہونے والے عید میلادالنبی (ص) کے جلوس کا ایچ بلاک بس اسٹاپ پر استقبال کیا و شرکائے جلوس کو پھولوں کے ہار پہنائے۔
-
خادمان تنظیم المکاتب لداخ دورے پر
حوزہ/ مومنین کی بستیوں کا تبلیغی اور تعلیمی دورہ تحریک دینداری کے نقیب ادارہ تنظیم المکاتب کی اہم سرگرمی رہی ہے۔ اتراکھنڈ کی پہاڑی بستیوں کے تبلیغی دورے کے بعد کاروان تنظیم سربراہ ادارہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ کی قیادت میں ۲۰ ؍ اکتوبر کو لداخ کےدور دراز بستیوں تک تعلیم و دین کا پیغام پہونچانے اور قائم شدہ مکاتب میں روح پھونکنے کے لیے سری نگر پہنچا۔
-
ہندوستان کے شہر ممبئی میں عظیم الشان وحدت اسلامی تقریب کا انعقاد
حوزہ/ہندوستان میں نمائندۂ ولی فقیہ اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر کی موجودگی میں وحدت اسلامی نشست کا انعقاد ہوا جس میں علمائے ممبئی و عمائدین اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
-
قم المقدسہ میں علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی:
مرحوم سید نیاز حسین نقوی تقریب مذاہب اور وحدت اسلامی کے علمبردار تھے، حجۃ الاسلام والمسلمین نظری منفرد
حوزہ/استاد حوزہ علمیہ قم نے کہا کہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید نیاز نقوی تقریب مذاہب اور وحدت اسلامی کے علمبردار تھے اور یہاں تک کہ پاکستان کے سنی اور شیعہ علماء میں بھی ایک خاص اور نمایاں مقام حاصل تھا۔مرحوم علم و معرفت اور فضیلت کے ایک اعلیٰ درجے پر فائز تھے اور آپ اپنی بابرکت زندگی کے دوران سیدھے راستے پر گامزن رہے۔
-
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان:
علماء کی دینی فعالیت ہی علماء کا مقدس لباس ہے جس پر ہمیشہ امام زمانہ (عج) کی عنایت اور توجہ رہتی ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین مہدوی پور
حوزہ/ نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان: یقینا تبلیغ اور ہدایت کا کام سخت اور دشوار کام ہے ، اس راہ میں انبیاء علیہم السلام اور ائمہ معصومین علیہم السلام نے بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا ہے ۔ لیکن یہ کام جتنا دشوار ہے اتنا ہی زیادہ اس کی اہمیت بھی ہے ۔
-
پوری دنیا میں دو طرح کے مسلمان ہیں ایک ریاست والے اور دوسرے رسالت والے،مولانا سید کلب رشید رضوی
حوزہ/کربلا میں امام حسینؑ کے مدِّ مقابل لڑنے والے کافر نہیں تھے وہ خود کو مسلمان ہی کہتے تھے۔ اِس طرف بھی نمازی تھے، اُس طرف بھی نمازی تھے، اِس طرف بھی قرآن والے تھے اُس طرف بھی قرآن تھا۔ اس لیے کسی کا نام نہ پوچھیں بلکہ یہ پوچھیں کہ بھائی حضرت امام حسینؑ نے کربلا کے میدان میں لکیر کھینچی تھی۔ کیا آپ لائن کے اس طرف ہیں یا اس طرف؟ بات سمجھ میں آ جائے گی۔
-
وحدت اسلامی کانفرنس سے سربراہ حوزہ علمیہ ایران کا خطاب؛
اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام دنیائے اسلام کے لئے بہترین نمونہ ہے، آیت اللہ اعرافی
حوزہ / سربراہ حوزہ علمیہ نے کہا: وحدت اسلامی کانفرنس کا پیغام خالص اسلامی تشخص کو استحکام بخشنا ہے۔ علمی اور ثقافتی اداروں کو اس جانب خصوصی توجہ دینی چاہئے۔
-
ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں، آیت اللہ جنتی
حوزہ/ ایران کی گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری نے کہا: مسلمانوں کے درمیان وحدت عبادت ہے۔ انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی خبروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے دو مسلم ممالک کے درمیان اچھے تعلقات اور مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اگر ان دو مسلمان ممالک کی آپس کی مشکلات حل ہو جائیں تو یہ بہت اہم اقدام ہو گا۔
-
اہم دینی اور سیاسی شخصیات کی موجودگی میں:
قم المقدسہ میں مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین سید قاضی نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی
حوزہ/مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین سید قاضی نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی، اہم دینی اور سیاسی شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۱۵؍ربیع الاوّل۱۴۴۳-۲۲؍اکتوبر۲۰۲۱
حوزہ/تقویم حوزہ:جمعہ:۱۵؍ربیع الاوّل۱۴۴۳-۲۲؍اکتوبر۲۰۲۱
-
حدیث روز | امام زمانہ (عج) کے لئے نمونہ اور آئیڈیل شخصیت
حوزہ / حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف نے ایک روایت میں اپنی آئیڈیل شخصیت کا تعارف کرایا ہے۔
-
کشمیر،انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ہفتہ وحدت کی تقریبات کا سلسلہ جاری؛
اللہ تعالیٰ نے رسول پاک (ص) کو بھیج کر انسانیت پر عظیم احسان فرمایا، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ نبی آخر الزمان ؐ کی ولادت کے زمانے میں دنیا بالخصوص جزیرہ عرب میں انسانی معاشرے کو جگر سوز مصائب کا سامنا تھا اور مظلوم انسانیت بڑی شدت سے کسی الٰہی نجات دہندہ کی تلاش میں تھی اللہ تعالیٰ نے حضور ؐ کو بھیج کر انسانیت پر عظیم احسان فرمایا ہے۔
-
رسول خدا (ص) کی شخصیت امام علی (ع) کی نظر میں
حوزہ/ امام علی علیہ السلام کے کلمات میں رسول خداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بہت سے اوصاف اور خصوصیات بیان ہوئے ہیں۔ جسے اس مقالہ میں نمونہ کے طور پر قارئین کے لئے پیش کیا گیا ہے۔
-
کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ہفتہ وحدت کے آغاز سے ہی مختلف پروگراموں کا اہتمام
حوزہ/ ہفتہ وحدت و میلاد پیغمبر گرامی اسلام کے مناسبت سے مؤسسہ امام خمینی کرگل کے زیر اہتمام ضلع کے مرکزی جامع مسجد میں مختلف تقاریب کا سلسلہ ہفتہ وحدت کے آغاز یعنی بارہ ربیع الاول سے ہی جاری ہے۔
-
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی پہلی برسی کے موقع پر "صدائے حوزہ کا خصوصی شمارہ" شائع +ڈاونلوڈ
حوزہ/ پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نائب صدر وفاق المدارس شیعہ پاکستان اعلی اللہ مقامہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے علامہ مرحوم کی ہمہ جہت شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے "حوزہ نیوز ایجنسی" نے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی طور پر انکی مختصر سوانح حیات اور ان کے حوالے سے مراجع کرام و علمائے کے تعزیتی پیغام پر مشتمل خصوصی شمارہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا ہے۔
-
پیارے نبی (ص) کے اہم دستورات میں سے ایک اہم دستور اتحاد اور وحدت امت اسلامی ہے، آیت اللہ شیخ باقر مقدسی
حوزہ/ حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی دور اندیشی اور بصیرت تھی جنہون نے عالم اسلام کے سماج سے نا اتفاقیوں کو ختم کرکے اتحاد بین المسلمین کو زندہ کیا اور 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول کو ہفت وحدت قرار دیکر مسلمانوں کو سامراجی طاقتوں کے مقابلہ میں ایک ہونے کا راہ ہموار کیا ہے۔
-
مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای،بہار؛
ہمیں رسول اکرم (ص) کی سیرت پر چلنا چاہیے، مولانا سبط حیدر
حوزہ/ دشمنان اسلام مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنے کی کوشش میں ہیں اور عالمی سامراج قومی اور مذہبی جذبات کو مشتعل اور علاقے کے ملکوں میں جنگ کے شعلوں کو بھڑکا کر غاصب صیہونی حکومت کی سیکورٹی کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۱۴؍ربیع الاوّل۱۴۴۳-۲۱؍اکتوبر۲۰۲۱
حوزه/تقویم حوزہ:جمعرات:۱۴؍ربیع الاوّل۱۴۴۳-۲۱؍اکتوبر۲۰۲۱
-
حدیث روز | پہاڑ سخت تر ہے یا مؤمن ؟
حوزہ / حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں فرمایا ہے کہ مؤمن کا ایمان پہاڑ سے بھی زیادہ سخت ہوتا ہے۔
-
سکردو مرکزی رحمت اللعالمین کانفرنس:
حکمرانوں کے لئے پیغمبر اکرم کی سیرت بہترین رول ماڈل ہے، مولانا شیخ ذوالفقار علی انصاری
حوزہ/ حکومت کو چاہیے ان حصرات کی حمایت کرے جو مختلف مکاتب فکر میں اتفاق اور اتحاد کے لیے کوششیں کرتے ہیں اور ایسے افراد کو لگام دینے کی ضرورت ہے جو اختلاف اور فرقہ واریت کی بات کرتے ہوں۔