وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
-
امیرالمومنین حضرت علی (ع) کا وصیت نامہ قرآن سے تمسک کی بہترین تحریر ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ رئیس الوفاق المدارس الشیعہ پاکستان: وصیت نامے میں حضرت علی ؑنے اسلام کو تمام ادیان پر غلبے کا مذہب قرار دیا، مولائے کائنات نے اپنے صاحبزادے امام حسن ؑکو تفرقے سے پرہیز ،قرآن پر عمل میں سبقت کی وصیت کی، حضرت علی علیہ السلام نے ایمان اور خداشناسی کی بنیاد پرمتحد رہنے کی وصیت کی۔
-
رمضان میں اللہ ہمارا میزبان ہے، مریض اور مسافر کے علاوہ ہر اک پر روزہ واجب ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید ہر حالت میں اور بالخصوص مشکلات میں اللہ کی طرف رجوع کرنے اور اسی سے ڈرنے کی تاکید کرتا ہے۔ امریکہ یا کسی اور طاقت سے ہرگز نہیں ڈرنا چاہئے۔اگر مشکلات زیادہ ہوں تو چھتوں پر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کی جائیں جیسا کہ امام خمینی کی قیادت میں ایرانی قوم نے کیا اور کامیاب ہوئے۔اس قوم کے اللہ اکبر کے نعروں سے امریکہ دہل گیا۔اس کے جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔ اللہ پر بھروسے کی وجہ سے اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایرنی اچھی، خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔آپ بھی اللہ پر بھروسہ کر یں۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں 69 امتحانی مراکز قائم
حوزہ/ امتحانی مراکز چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں قائم کیے گئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق، اسلام آباد 5، کراچی 10، لاہور 4، مظفرآباد میں 2،پشاور میں ایک ، گلگت 2، سکردو میں3 امتحانی مراکز قائم۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ مدارس طالبات کی مجلس عاملہ کا اجلاس 21 مارچ کو جامعۃ المنتظر میں ہوگا
حوزہ/ یکساں قومی نصاب، شہادةالعالمیہ کی تدریس ، امتحانی امور ،تربیت، علمی مسابقات، رجسٹریشن فارم زیر بحث آئیں گے۔
-
وفاق المدارس الشیعہ کی جانب سے پشاور دھماکے کی شدید مذمت
حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے پشاور میں مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،درندہ صفت عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں۔
-
انسان قیامت کے دن اپنے رہبر کے ساتھ محشور ہوگا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان نے کہا کہ کچھ رہبر ایسے ہوتے ہیں جو قرآن کے مطابق اپنے پیروکاروں کو جہنم میں لے جائیں گے، انہیں اللہ تعالیٰ نے رہبر نہیں بنایا ،بلکہ انسانوں نے اپنا رہبر بنایا ۔ انسان جس کو اپنا رہبر بناتا ہے قیامت کے دن اسی کے ساتھ محشور ہوگا۔حتیٰ کہ اگر کوئی جانوروں سے محبت کرتا ہے،تو انہیں کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔
-
ہزاروں بے گناہوں کے قتل میں ملوث کالعدم دہشت گرد عناصر کو کوئی بھی مسلک قبول نہیں کرتا، علامہ مرید نقوی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر: اہل سنت علماءاور جماعتوں سے مطالبہ ہے کہ امن دشمن تکفیری عناصر کو اپنی ترجمانی کی اجازت نہ دیں۔ ہمیشہ کی طرح اپنے موقف کو احسن انداز میں پیش کرتے رہیں۔ امن وامان کے ذمہ دار ریاستی ادارے بھی کالعدم دہشت گرد عناصر کی شرانگیزی کا نوٹس لیں۔
-
سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان:
آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی وفات عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے
حوزہ/آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ایک پیغام میں بزرگ مرجع تقلید حضرت ایت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
-
حضرت آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی کی رحلت ملت تشیع کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/ مرحوم نے ہمیشہ مکتب تشیع کی ہر عنوان سے خدمت کی آپ کے آثار و افکار رہتی دنیا تک تشیع کی ترویج کا سبب ہیں آپ کو صنف روحانیت میں شیخ المراجع سے یاد کیا جاتا ہے۔
-
شیعہ عقائد کو نظر انداز کر کے کوئی نصاب مسلّط نہیں کیا جا سکتا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے صدر: نصاب میں مکتبِ تشیّع کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور مسلّمہ عقائد کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،واضح رہے کہ ملت جعفریہ اہل بیتؑ کی مخالفت برداشت نہیں کرے گی۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سندھ میں دو علاقائی دفاتر قائم کردیئے؛
قرآن و سنت انتشار کی اجازت نہیں دیتے،امت مسلمہ کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے، علامہ افضل حیدری
حوزہ/ سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان: اسلامی تعلیمات عوام تک پہنچانے میں مدارس کا کردار اہم ہے۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے صوبہ پنجاب کو تنظیمی لحاظ سے تین حصوں میں تقسیم کردیا
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ دستور کے مطابق وفاق المدارس کا صوبائی تنظیمی ڈھانچے کا کوئی تصور نہیں ہے۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ مرید نقوی کا صوبہ پنجاب میں دینی مدارس کا دورہ
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی ملک پاکستان کے تمام دینی مدارس کا سروے و مدارس کے مدیر،آساتیذ و طلاب سے ملاقات کی غرض سے دورہ کریں گے۔جسکا آغاز انہوں نے لاہور کے مدارس سے کیا۔
-
لاہور؛ مدارس مسائل آگاہی مہم کنونشن منعقد ہوں گے، علامہ محمد افضل حیدری
حوزہ/ سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان: اتحاد تنظیمات مدارس کے پلیٹ فارم سے اسلامی تعلیمی اداروں کے مسائل کے بارے میں آگاہی مہم کے لئے کنونشن منعقد ہوں گے۔ یہ کنونشن تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز لاہور ،کوئٹہ ،پشاور اور کراچی میں منعقد ہوں گے ۔ جبکہ مرکزی کنونشن اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا پاکستان میں علماء، دینی طلباء اور شہریوں کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار
حوزہ/ صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان: علماء، طلباء کی جبری گمشدگیاں، وزارت تعلیم اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ وزیر اعظم، آرمی چیف جبری گم شدگیوں کا فوری نوٹس لے کر بے گناہوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی سانحہ سیالکوٹ کی سخت مذمت:
اسلامی تعلیمات کے مطابق بغیر ثبوت اور صفائی کا موقع دیئے بغیر کسی کو سزا نہیں دی جاسکتی، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل درآمد ہوتا تو ایسے اقدامات سامنے نہ آتے ۔ پاکستان کا قانون قرآن و سنت کے مطابق ہے حکومت کسی سے مرعوب نہ ہو، صرف خدا سے ڈرے اور جو خدا سے ڈرتا ہے، اسے کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں رہتی ۔
-
اللہ تعالیٰ نے انسان کو قوت عقل سے نوازا، اختیار دیا کہ وہ جنت کا راستہ اختیار کیا یا جہنم کا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کائنات کا خالق و مالک ہے۔ تمام امور اسی کے قبضہ قدرت میں ہیں۔ انسان جتنا بھی بڑا بن جائے پھر بھی ضعیف اور کمزور ہے ۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اتحاد تنظیمات مدارس کنونشن کو کامیاب بنائے گا، علامہ مرید نقوی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کراچی دورہ سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کی توسیع تنظیم ،اسلامی بھائی کا فروغ،فرقہ واریت کے خاتمے کا باعث بنے گا۔
-
نعماتِ الہٰی کی قدر کرنی چاہئے، کسی بھی وقت چِھن سکتی ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ زمین میں فساد صرف لڑائی ، جھگڑاہی نہیں ظلم، غیبت ، ذخیرہ اندوزی ، گراں فروشی ،خیانت بھی فساد ہے۔
-
جامعتہ المنتظر لاہور میں علامہ قاضی نیاز حسین نقویؒ کی پہلی برسی؛
مرحوم نیاز نقوی حق گو عالم دین تھے،سول حکمرانوں اور فوجی سربراہوں کے سامنے حق بات کہتے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان: مرحوم نیاز حسین نقوی کو ولی فقیہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایران اور محسن ملت مرحوم مولانا صفدر حسین نجفی اپنے خاندان کا افتخار قرار دیتے تھے ۔
-
صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان:
رسول اللہ کی نبوت پوری دنیا کے لئے ہے، جس کا سلسلہ قیامت تک جاری و ساری رہے گا، آہت اللہ حافظ ریاض حسین
حوزہ/ یہ بھی خالق کائنات کا ہم مسلمانوں پر احسان ہے کہ ہمارے نبی پر وہ کتاب قرآن مجید نازل ہوئی جو قیامت تک رہے گی۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ:
مولوی عبدالرحمن سلفی کسی ملک دشمن ایجنڈا پر معمور، علامہ سید مرید نقوی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ نے کہا کہ مولوی عبدالرحمن سلفی کسی ملک دشمن ایجنڈا پر کام کر رہا ہے، جس کو ہمارے ملک کا سکون برداشت نہیں ہورہا اور وہ تکفیریت و منافرت کو پروان چڑھانے میں اپنا دجالی کردار ادا کر رہا ہے تاکہ ملک کے سکون اور ترقی کو فرقہ وارانہ جنگ میں تبدیل کردیا جائے۔
-
محرم الحرام کے قریبی ایام میں گستاخی امن و امان خراب کرنے کی سازش، علامہ محمد افضل حیدری
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اسلامی مسالک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی عظمت کے قائل ہیں۔ محرم الحرام کے قریبی ایام میں اہل بیت اطہار ؑکی شان میں گستاخی امن و امان کی صورتحال کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی سازش ہے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گستاخ ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔
-
یکساں قومی نصاب قرآن و سنت، قومی وحدت کے منافی ہے، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
حوزہ/ اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی نصاب میں مشترکات پر توجہ دی جائے، نفرت اور اختلاف پیدا کرنے والے امور کو شامل نہ کیا جائے شاتھ ہی درود میں شامل عبارت کی تائید قرآن و سنت سے نہیں ہوتی، درست کیا جائے۔ مزید وقف املاک ایکٹ شریعت کے منافی،مدارس کی رجسٹریشن پراتحاد تنظیمات مدارس کااجلاس طلب کرنے کا مطالبہ ساتھ ہی ملعون وسیم رضوی کی طرف سے قرآن مجید کی توہین کی مذمت،مولوی کی وائرل ویڈیو کی مذمت، ملزم کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس 21 جو ن کو طلب
حوزہ/ یکساں قومی نصاب، وقف املاک بورڈ ایکٹ ،مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات ایجنڈے میں شامل۔
-
امام خمینیؒ کا اللہ پر ایمان و یقین غیر متزلزل تھا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ رئیس الوفاق المدارس الشیعہ نے بانی انقلاب اسلامی کی32 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو شکست دے کر اسلامی انقلاب برپا کیا۔حکومت قائم کرنے کے بعد 11سال رہبر انقلاب رہے۔اپنے بیٹے کے نام وصیت میں لکھا کہ میرا کوئی ذاتی گھر نہیں۔ خُمین میں کچھ زمین ہے جو میرے بڑے بھائی کے تصرف میں ہے۔ جماران کا دو کمرے والا گھر مجھے عارضی طور پر دیا گیا ہے۔ اس کا قالین بھی میرا نہیں اور کتابیں بھی ۔بینک میں پیسہ خمس کا ہے جو مجتہد کی امانت ہے کہ دینی امور، طلباء کو وظیفہ دینے میں صرف کریں۔اگر آپ سوچیں کہ آپ کے لئے کیا چھوڑا؟ تو فقط اللہ۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا مدرسۃ الامام المنتظر کے ناظم الامور مولانا حیدر علی مہدوی کے انتقال پر اظہار تعزیت
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے مدرسۃ الامام المنتظر کے ناظم الامور مولانا حیدر علی مہدوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دینی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی تشکیل،شوال کا چاند دیکھنے کے لئے علماء، مدرسین اور آئمہ جمعہ و جماعت کو ہدایت
حوزہ/ تمام موصولہ معلومات اور شواہد کی روشنی میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ماہ مقدس رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی سپریم کونسل تشکیل،علامہ ساجد علی نقوی سمیت 7علماء شامل
حوزہ/ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کومجلس اعلیٰ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ محمدمحسن مہدوی، علامہ شیخ محمد حسن سروری، علامہ خورشید انور جوادی اور علامہ محمد افضل حیدری بحیثیت سیکرٹری جنرل شامل ہیں۔