علامہ سید ساجد علی نقوی
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے یوم پاکستان کا انعقاد:
وطن پاکستان تمام مذہبی اکائیوں کا گھر ہے، علامہ اسد اقبال زیدی
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ: ایک مرتبہ پھر قیام پاکستان جیسے جوش و جذبے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی تشکیل لاالہ اللہ کی بنیاد پر ہوئی۔ اس ضمن میں اسلامی معاشرے کا قیام اور اسلامی تہذیب و ثقافت کی ترویج کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے سے بے حیائی اور بے راہ روی کا خاتمہ ہوسکے۔
-
آیت اللہ محمدی ری شہری کی وفات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا تعزیتی پیغام
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے آیت اللہ محمدی ری شہری کی وفات پر انتہائی دکھ و افسوس اور ان کے خانوادے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
انقلاب اسلامی ایران کی 43ویں سالگرہ کے موقع پرقائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام:
انقلاب اسلامی کی بنیاد اتحاد امت و وحدت ملی ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ امت اسلامیہ کو مشترکات پر جمع کرنے کے لئے انقلابِ اسلامی کا درس قابلِ تقلید ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا حجت الاسلام شیخ محمد جواد مہدوی کے ارتحال پر اظہار افسوس
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجت الاسلام شیخ محمد جواد مہدوی مرحوم نے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں تشنگان علوم آل محمد کی بہترین انداز میں علمی و اخلاقی حوالے سے تربیت کی جو ان کے باقیات و صالحات کے شمارکے ساتھ ترویج دین و مذہب کا باعث بنے گی۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر اظہار افسوس
حوزہ/ انڈونیشیا میں مکتب اہل بیت کے لیے بے پناہ خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔
-
جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی پر پیغام:
ظلم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا حریت پسندوں کی پہچان ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے ظلم و دہشتگردی کے خلاف عملی طور پر جدوجہد کی، عظیم خدمات پر داد تحسین پیش کرتے ہیں۔ استعماری طاقتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے۔
-
مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جامع لائحہ عمل و عملی اقدامات ضروری ہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ ساجد نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنگ کا آپشن چھوڑ کر جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس کے نتیجہ میں سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مسئلہ کشمیر کسی نتیجہ تک پہنچے ۔
-
فرانسیسی صدر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت انتہائی تشویشناک، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ، اوآئی سی اور تمام ممالک اسلاموفوبیا کو روکنے کےلئے موثرکردار ادا کریں اور گستاخانہ خاکوں اور چارلی ہیبڈو میگزین پر پابندی عائدکی جائے و بین الاقوامی سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد کو ہٹایا جائے۔
-
انسانی حقوق و شہری آزادی پاکستانی عوام کا آئینی حق ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/ ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر 1988ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے درجنوں عزاداروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور قربانی دیکر عوام کی شہری و آئینی حقوق کا تحفظ کرکے آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا۔
-
حکمران موجود بحرانوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں اگر طن عزیز پر کوئی کڑا وقت آیا تو پوری قوم متحد ہوکر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
-
اقلیتی برادری نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر ایس یو سی کے سربراہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ برائے نام یوم اقلیت بے معنی ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی اور فرقہ وارانہ نفرت کو ختم کرنے کیلئے بانی پاکستان کے تصور ریاست کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔
-
امیر المومینؑ و سیدہ فاطمہؑ نے زندگی گزارنے کے رہنما اصول فراہم کئے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/روز عقد امام علیؑ و دختر رسول کی مناسبت سے ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ زوجین کا ہاشمی اور پیغمبر گرامی قدر سے نسبت فقط اور فقط جناب علی ابن ابی طالبؑ اور سیدہ طاہرہؑ کا خاصا ہے۔
-
امام محمد تقی ؑ علم و کمال اور جود و سخا کے مظہر تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نویں امام حضرت امام محمد تقی ؑکی شہادت کے موقع پر کہا کہ امام محمد تقی ؑ علم و کمال اور جود و سکا کے مظہر تھے اور اپنے زمانے میں تقوی و پار سائی اور دیگر اخلاقی اقدار میں سب سے زیادہ باشرف شخصیت تھے۔
-
شہید علامہ حسن ترابی نے صوبہ سندھ میں بے پناہ خدمات انجام دیں، قائد ملت جعفریہ
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں اتحاد و وحدت کی بنیاد، اخوت و یگانگت کے فروغ اور داخلی سلامتی و استحکام کیلئے ہماری جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور اس راستے میں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا گیا۔
-
علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر کی منور حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار
حوزہ/علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے منور حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
-
ریاست مدینہ کے حوالے سے قرآن پاک سے رہنمائی لی جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں جس نظام کے تحت کار سرکار چلایاجارہاہے یہ بوسیدہ اور فاسد نظام ہے ، بہتری کےلئے کبھی ایک قسم کی جمہوریت، کبھی نئی شکل کی ا ٓمریت اور کبھی تنبیہی جمہوریت کا سہارا لیاگیا مگر یہ تمام تجربات ناکام ہوچکے ہیں ، ملکی کامیابی کےلئے متحد ہوکر آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا.
-
امام خمینی ایک اعلی فقیہہ، مجتہداعظم اوربلند پایہ شخصیت ہی نہیں بلکہ قابل تقلید قائد، مثبت اور تعمیری سیاست کے بانی تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 31 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام خمینی اس صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں۔
-
جنت البقیع کی صورت تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی و اتحاد کو مضبوط بنایا جائے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنت البقیع ہمیں رسول خدا، ان کی آل پاک ؑ امہات المومنین اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتا ہے۔
-
حضرت علی ؑکی ذات کا منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امیرالمومنین ؑکی ذات کا ایک منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے جو انہیں دنیا کے تمام حکمرانوں سے جدا اور منفرد کرتا ہے۔
-
مجاہدین بدر نے قلت کے باوجود عزم و استقلال سے اسلام کا دفاع کیا، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فتح جنگ بدر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ مجاہدین بدر نے قلت کے باوجود جس عزم اور استقلال سے اسلام کا دفاع اور اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا اس کی مثال غزوہ بدر سے پہلے اور بعد میں کہیں نہیں ملتی۔
-
کورونا بین الاقوامی انسانی المیہ،
اس مشکل وقت میں ایران پرمزید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک نے کورونا کے بین الاقوامی المیے کے باعث انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایران پر جاری پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا مگر افسوس امریکی استعمار کی جانب سے پابندیاں ختم کرنے کی بجائے مزید پابندیوں کے قبیح اقدامات اٹھادیئے گئے جو واضح کررہے ہیں کہ امریکہ کے پیش نظر کبھی انسانی حقوق،اقداراور روایات نہیں بلکہ اپنے قبیح مقاصد کا حصول رہا ہے –
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر تعزیت
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی کا علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر گہرے غم کااظہار کیا قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ علامہ قاضی غلام مرتضی متحرک و فعال شخصیت کے مالک تھے قائد ملت جعفریہ نے مرحوم و ٘مغفور کے خانوادے سے تعزیت کی اور مغفرت کی دعا کی۔
-
کورونا وائرس بین الاقوامی انسانی المیہ، یہ وبائی مرض ہے اجتماعات سے گریز کریں،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کورونا وائرس بین الاقوامی انسانی المیہ ہے اوریہ وبائی مرض ہے،جس نے 195 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس معاملے پر متحد ہوکر نمٹنے کی ضرورت ہے، اجتماعات سے گریز کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں.
-
اسلام کی بقاء کے لئے جیل کی تاریک کوٹھریوں میں جانا ائمہ اہل بیت(ع)کا شیوہ رہا ہے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پیغمبر اکرم(ص)کے بعد امامت کے ساتویں آفتاب حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی زندگی کا اہم پہلو یہ ہے کہ انہوں نے اپنے جد امجد پیغمبر گرامی کے عمل و کردار کو اپناتے ہوئے جب یہ محسوس کیا کہ اس وقت کی منحرف قوتیں دین اسلام کے عقائد و نظریات کو مسخ کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں تو آپ نے ان قوتوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے میں ذرا بھی تامل سے کام نہ لیا.
-
تفتان ، انتظامات تسلی بخش نہ ہونے کے سبب زائرین کوپریشانی کا سامناہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقو ی کہتے ہیں کہ تفتان بارڈر پر انتظامات تسلی بخش نہ ہونے کے سبب زائرین کو شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بیمار ہورہے ہیں۔
-
تفتان قرنطینہ میں زائرین کی مشکلات کو حل اور سہولیات فراہم کی جائیں،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ میں زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے اورضروری سہولیات فوری مہیا کی جائیں.
-
امریکہ طالبان معاہدہ مجبوری کی دستاویز ہے، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ نہیں مجبوری کی دستاویز ہے، جس کے اثرات مستقبل قریب میں واضح ہو جائیں گے۔ استعماری طاقتیں جہاں بھی جبراً قبضہ کرتی ہیں، پھر وہاں کی عوام کو رسوا اور بڑے مسائل پیدا کرکے فرار ہو جاتی ہیں، استعماریت کسی کی دوست نہیں بلکہ مفادات ان کی ترجیح ہوتے ہیں.