سانحہ مچھ
-
تصاویر/ جرمن کے فرینکفورٹ شہر میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے سانحہ مچھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفورٹ رجسٹرڈ کے زیر اہتمام پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے سانحہ مچھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
-
حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر وحید علی ساجدی:
شیعہ پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے ضامن ہیں/بلوچستان خون کے آنسو رورہا ہے کیا ریاست کو ملک میں دہشت گرد مائنڈ کا علم نہیں؟
حوزہ/ ہمیں حضرت صدیقہ طاہرہ سے درس مقاومت ملتا ہے کہ سیدہ نے امامت کے دفاع میں اپنا وجود قربان کرکے یہ تعلیم دی کہ ہمارا سب کچھ اسلام پر قربان ہونے کیلئے تیار ہے اور پھر حضرات حسنین شریفین نے اپنی والدہ کی سیرت پر عمل کرکے شہادتوں کے ذریعہ صبر و استقامت کا درس دیاہے۔
-
ہزارہ برادری عمران خان کو بلیک میل نہیں بلکہ انہیں ذمہ داریوں کا احساس دلانا چاہتی ہے، نمائندگان طلاب ہندوستان مقیم قم
حوزہ/ آج جب 7 دنوں سے مائیں بہنیں سردی کے موسم میں اپنے پیاروں کے جنازوں کے ساتھ عمران خان کا انتظار کر رہی ہیں تاکہ انہیں ذمہ داریوں کا احساس دلا سکیں تو ایسے وقت میں انہیں بلیک میل کہنے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس طرح کے سانحوں میں خود حکومت ملوث رہتی ہے۔
-
قرآن مجید سے صرف مسلمان ہی نہیں، غیر مسلم بھی استفادہ کرتے ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ کی نبوت پوری دنیا کے لئے ہے، جس کا سلسلہ قیامت تک جاری و ساری رہے گا امریکہ ہماری خفیہ ایجنسیوں کا محتاج، مگر یہ دو دہائیوں سے ہزارہ برادری کے قاتلوں کو بے نقاب نہ کر سکیں۔
-
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس:
شہدائے ہزارہ نے متعدد قربانیاں دے کر وطن عزیز سے وفاداری نبھائی ہے، حجۃ الاسلام سید موسی رضا نقوی
حوزہ/ نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیان نے مظلومین کے جذبات مجروح کیے ہیں، شہدائے ہزارہ نے ملت کی بیداری اور اتحاد میں اہم کردار ادا کیا ہے ایسے میں ریاست کو مادری کردار ادا کرنا چاہیے۔
-
سانحہ مچھ، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کے اعلان پر ملک گیر احتجاج
حوزہ/ سیاہ چن کے دامن نگر سے لیکر ننگر پارکر تک ملک کے تمام صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تما م چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں شہدا کوئٹہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج ہی احتجاج۔
-
صدر انجمن شرعی شیعیان کشمیر:
وہابی دہشت گرد پاکستان کی قومی اور ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ، حجۃ الاسلام آغا سید حسن موسوی
حوزہ/ صدر انجمن شرعی شیعیان کشمیر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرنا پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا پاکستانی حکومت اور پاکستانی عدلیہ کے فرائض میں شامل ہے۔
-
پاکستان کے شہر سکردو میں نماز جمعہ کے بعد عظیم ریلی، مچھ شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی
حوزہ/ مقررین نے شہداۓ کوئٹہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم کے کوئٹہ نہ جانے پر افسوس کا اظہار اور بلوچستان میں ٹارگٹٹ آپریشن کی اپیل کی اور دہشتگردوں کو کیفر کردار ا تک پہنچانے کی تاکید کی ۔
-
ایران میں شیعہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہرے؛ ایران پاکستان کے غم میں برابر کا شریک ہے، مظاہرین
حوزہ/ ایرانی عوام نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور شیعہ نسل کشی میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔
-
دنیا میں فساد پھیلانے والا آج خود فساد کا مرکز بنا ہوا ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے سانحہ مچھ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور ریاست کے سربراہان کا رویہ کئی شکوک و شبھات پیدا کر رہا ہے تاحال شھداء کے لواحقین کے پاس نہ جانا بہت بڑی زیادتی ہے۔
-
تصاویر/ المنتظر ریلیف پاکستان کی جانب سے گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے کوئٹہ سانحہ کے حوالے سے احتجاج پر موجود شرکاء میں نیاز تقسیم
حوزہ/ المنتظر ریلیف جامعۃ المنتظرلاہور: ہم اس مشکل گھڑی میں شہدائے ہزارہ کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
-
دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے:
شب شعر بیاد شہداء مقاومت و سانحہ مچھ
حوزہ/ موسسہ شہید عارف الحسینی دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے "شب شعر بیاد شھداء مقاومت و سانحہ مچھ" کا انعقاد کیا گیا۔
-
سانحہ مچھ؛ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاج جاری رہے گا، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر سانحہ گیشتری مچھ کے خلاف اور مظلوموں سے اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات پر عملدرآمد کےلئے کل بروز جمعہ 8جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا، وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان احتجاجی پروگرام ہونگے۔
-
آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ کی سانحۂ مچھ کی مذمت و ظالموں کو قرارِ واقعی سزا کا مطالبہ
حوزہ/ ہم پاکستانی حکومت کے اعلیٰ عہدہ داروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مظلومانہ شہادتوں پر صرف اظہارِ افسوس نہ کریں بلکہ جلد سے جلد ظالموں کو قرارِ واقعی سزا دلوائیں اور آینده اس طرح کے حادثات رونما نہ ہونے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
-
سانحہ مچھ؛ انجمن امامیہ سکردو کا اہم اجلاس، شیعہ ہزارہ کے قتل عام کی بھر پور مذمت
حوزہ/ سانحہ کوئٹہ مچھ میں شیعہ ہزارہ کے قتل عام کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے شہداء کے وارثین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور حکومت وقت سے ہزارہ برادری کے تمام مطالبات پر عمل درآمد کی تاکید کی گیی۔
-
قم المقدسہ؛ پاکستانی طلاب اپنے سفارت خانہ کے سامنے دھرنا کیلیے آماده رہیں، دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم
ہم بھی قاید وحدت کے اس حکم کے بعد سفارت پاکستان تہران کے آگے جاکر دھرنا دیکر بیٹھ جائیں گے طلاب پاکستان غیور ہیں اور جب تک شہداء کے لواحقین کے مطالبات منظور نہیں کر لیے جاتے اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
-
پاکستان کے ہزارہ شیعوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کے لئے کرگل میں احتجاج جلوس
حوزہ/ جنرل سیکرٹری انجمنِ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل, لداخ نے کہا کہاحتجاجی جلسوں میں شرکت کر کے پاکستان کے ہزارہ شیعوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کا مظاہرہ کرے اور پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔
-
امریکہ میں مقیم پاکستانی عالم دین حجت الاسلام امیر مختار فائزی کا وزیر اعظم عمران خان سے فورا مستعفی ہونے کا مطالبہ
حوزہ/ علامہ امیر مختار فائزی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب اگر یہ کوئٹہ آنا بھی چاہے تو اس کو قبول نہ کیا جائے بلکہ اس سے ملنے سے ہر غیرتمند انسان کو انکار کردینا چاہئے۔ اور پوری قوم کو مل کر اب اس سے استعفی مانگنے اور حکومت چھوڑنے کے لئے جلوس نکالنے اور دھرنے دینا چاہئیں۔
-
امام جمعہ نیویارک:
عمران خان کی آمد سے کیا فائدہ ہوگا ؟ حجۃ الاسلام ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی
حوزہ/ ہم سب ہزارہ ہیں۔ ہم کشتیاں جلا کر نکل آئے ہیں اب واپس تبھی جائینگے جب تک دہشت گردوں کو جیلوں میں نہ پہنچوائیں اور کچھ کو ملک بدر نہ کروائیں۔ پھانسی کے پھندے انکے گلے میں آنے کو ہیں البتہ قرآنی احکام کے مطابق قاتلوں کو ایسے ہی مارا جائے جیسے انہوں نے ہمارے پیاروں کو مارا ہے۔
-
قم المقدسہ میں سانحہ مچھ کے خلاف احتجاجی جلسہ:
سانحہ مچھ بربریت کی بدترین مثال ہے، حکومت پاکستان اپنی ذمہ داری ادا کرے، آیت اللہ اراکی
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے قم المقدس شہر میں شہدائے سانحہ مچھ کی یاد میں طلاب پاکستان کا ایک عظیم اجتماع منعقد ہوا جس میں طلاب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
-
سندھ میں دار القرآن کا افتتاح
حوزہ/ سندھ کے علاقے صالح پٹ نزد سکھر کی عظیم درسگاہ جامعہ رضویہ میں دار القرآن کا افتتاح اور کوئٹہ کے ہزارہ کی مظلومانہ شہادت پر اظہار رد عمل۔
-
قم المقدسہ میں طلاب حوزہ علمیہ قم پاکستان کے نمائندگان کا اجلاس
حوزہ/ اجلاس میں سانحہ مچھ کی بھرپور مذمت کی گئی اور اس بات کا اظہار کیا گیا کہ اس ظلم و بربریت آمیز واقعہ نے تمام پاکستانیوں کے دلوں کو سوگوار کر دیا ہے اور حوزہ علمیہ قم کے طلاب کے درمیان اس واقعہ پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
-
ملک پاکستان میں ایک بار پھر شیعہ نسل کشی کی جا رہی ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/علامہ وحیدی نے ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ عوام کے قاتلوں کو بالخصوص سانحۂ کوئٹہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے تختہ دار پر لٹکایا جائے اور شیعہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
-
سانحہ مچھ؛ قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر شیعہ علماء کونسل کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
حوزہ/ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ گیشتری میں لرزہ خیز واردات میں گیارہ معصوم بے گناہ محنت کشوں کو ہاتھ پاﺅں باندھ کر بیدردی سے قتل کرنا سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔
-
پاکستان میں شیعوں کی منظم نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے مگر حقوق انسانی کے محافظ ادارے خاموش ہیں، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ سربراہ مجلس علماء ہند نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہزارہ قبیلے کے مزدور اور نہتے شیعوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا۔
-
مطالبات کی منظوری تک مُلک گیر احتجاجی دھرنے جاری رکھیں گے، آئی ایس او پاکستان
حوزہ/ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم امن پسند ہیں لیکن اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے آخر ہر بار شیعہ شناخت کی بنیاد ہمیں قتل کیوں کیا جاتا ہے۔کیا ریاست ملک میں اپنی رٹ قائم رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
-
سانحہ مچھ، ہزارہ مزدوروں کا قصور بس یہی تھا کہ وہ شیعہ تھے، مولانا سید علی بنیامین نقوی
حوزہ/ مادر ملت وطن عزیز پاکستان جسکے بانی بھی شیعہ تھے اور بچانے والے بھی شیعہ بنانے والے بھی شیعہ حفاظت کرنے والے بھی شیعہ لیکن افسوس یہی ملک شیعیان حیدر کرار کیلئے مقتل گاہ بن چکا ہے۔
-
سربراہ تحریک حسینیہ پاکستان:
ملک دشمن عناصر قومی سلامتی کے خلاف ایک دفعہ پھر متحرک ہو رہے ہیں،علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر
حوزہ/ سربراہ تحریک حسینیہ پاکستان نے کہا کہ پہلے سانحات اور قتل و غارت میں کالعدم جماعتوں کے ملوث افراد کو رہا نہ کیا جاتا تو یہ واقعات رونما نہ ہوتے، تمام سیاسی جماعتیں، عمائدین قوم اور آئمہ جمعہ و جماعت آنے والے روز جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منائیں۔