قائد ملت جعفریہ پاکستان
-
پیغمبر اکر (ص) کی سیرت و تعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: امت مسلمہ مشترکات کی روشنی میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے فروعی نوعیت کے اختلافات کو پس پشت ڈالے، ملک کو سازشوں اور فتنوں سے نکالنے کےلئے اتحاد امت کا اپنا مشن جاری رکھیں گے۔
-
جنوبی ایشیا کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیر و فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کےلئے اپنا مثبت کر دار ادا کریں۔
-
فرانسیسی صدر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت انتہائی تشویشناک، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ، اوآئی سی اور تمام ممالک اسلاموفوبیا کو روکنے کےلئے موثرکردار ادا کریں اور گستاخانہ خاکوں اور چارلی ہیبڈو میگزین پر پابندی عائدکی جائے و بین الاقوامی سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد کو ہٹایا جائے۔
-
اقوام متحدہ کے پاس قوموں کے مسائل حل کرنے کی قدرت نہیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ بڑی طاقتوں کے سامنے جھکنے کے تاثر کو ختم کرنا ہوگا، تاریخی دستاویزات کو دست برد کرنے کی بجائے اجاگر کیا جائے۔
-
ہمارے مراجع کا واضح موقف ہے تمام مسالک کے مقدسات کی توہین حرام ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ ہم بانی پاکستان ہیں، تشیع ایک ضابطہ کا نام ہے، ایک تہذیب کا نام ہے، حکمت، تدبر اور دانائی کیساتھ آگے بڑھیں۔
-
پاکستان میں ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس شروع ہوگئی، علما و ذکرین کی بڑی تعداد شریک+تصاویر
حوزہ/ کانفرنس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد علما و ذاکرین شریک ہیں، کانفرنس کے اختتام پر قائدین کی جانب سے موجودہ حالات کے پیش نظر مشترکہ متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس ملک کے مجموعی صورتحال کے تناظر میں منعقد کی جارہی ہے۔
-
حکمران موجود بحرانوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں اگر طن عزیز پر کوئی کڑا وقت آیا تو پوری قوم متحد ہوکر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
-
سرزمین فلسطین کے وارثوں کو ان کے حقوق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم کیا سوچنا بھی عبث ہے، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں بابائے قوم کا واضح فرمان ہے کہ اسرائیل امت مسلمہ کے قلب میں خنجر کے مترادف ہے۔
-
علامہ ساجد نقوی:
عزاداری سید الشہداء (ع) کسی مکتب اور مسلک کے خلاف نہیں بلکہ یزیدیت اور ظلم کے خلاف صدائے احتجاج ہے
حوزہ/ علامہ ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ محرم ہمیں سیدالشہداؑ حضرت امام حسین ؑاور شہدائے کربلا کی شہادت کے ساتھ ساتھ ان کے مشن اور جدوجہد کی طرف متوجہ کرتا ہے ۔واقعات کربلا کا ذکر اور شہدائے کربلا کی یاد تازہ کرنا ان کے مشن اور جدو جہد کو تازہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔
-
عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی‘ ایثار ‘ خلوص اور راہ خدا میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کردینا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی کا تذکرہ خدا کے خاص بندگان اور پیغمبران حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی قربانی کے ساتھ منسلک‘ مربوط اور مشروط ہوچکا ہے۔ عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی‘ ایثار ‘ خلوص اور راہ خدا میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کردینا ہے۔
-
امیر المومینؑ و سیدہ فاطمہؑ نے زندگی گزارنے کے رہنما اصول فراہم کئے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/روز عقد امام علیؑ و دختر رسول کی مناسبت سے ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ زوجین کا ہاشمی اور پیغمبر گرامی قدر سے نسبت فقط اور فقط جناب علی ابن ابی طالبؑ اور سیدہ طاہرہؑ کا خاصا ہے۔
-
امام محمد تقی ؑ علم و کمال اور جود و سخا کے مظہر تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نویں امام حضرت امام محمد تقی ؑکی شہادت کے موقع پر کہا کہ امام محمد تقی ؑ علم و کمال اور جود و سکا کے مظہر تھے اور اپنے زمانے میں تقوی و پار سائی اور دیگر اخلاقی اقدار میں سب سے زیادہ باشرف شخصیت تھے۔
-
عالم تشیع کی سیاست اور ہم(حصہ دوئم)
حوزہ/ پاکستان کے شیعوں نے مرحوم مفتی جعفر اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے دور میں طاقت پکڑنی شروع کی ۔میدان سیاست میں کوئی خاص کامیابی نہ ملنے کے باوجود حقوق اور پہچان کےحوالے سے کامیابیاں سمیٹ لیں۔یہ سلسلہ قائد ملت قبلہ سید ساجد علی نقوی کے ابتدائی دور تک چلتا رہا پھر سیاسی میدان میں بھی کچھ کامیاب رہے مگر یہ کامیابی شاید کچھ طاقتوں کو پسند نہ آٸی ۔ ایسا ماحول بنادیا گیا کہ قاٸد اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ گٸے--- ان فاصلوں نے قافلے کو قافلہ سالار سے جدا کردیا --- پھر فاصلے پردوں میں، پردے مایوسیوں میں تبدیل ہوگئے ۔
-
شہید علامہ حسن ترابی نے صوبہ سندھ میں بے پناہ خدمات انجام دیں، قائد ملت جعفریہ
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں اتحاد و وحدت کی بنیاد، اخوت و یگانگت کے فروغ اور داخلی سلامتی و استحکام کیلئے ہماری جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور اس راستے میں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا گیا۔
-
ریاست مدینہ کے حوالے سے قرآن پاک سے رہنمائی لی جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں جس نظام کے تحت کار سرکار چلایاجارہاہے یہ بوسیدہ اور فاسد نظام ہے ، بہتری کےلئے کبھی ایک قسم کی جمہوریت، کبھی نئی شکل کی ا ٓمریت اور کبھی تنبیہی جمہوریت کا سہارا لیاگیا مگر یہ تمام تجربات ناکام ہوچکے ہیں ، ملکی کامیابی کےلئے متحد ہوکر آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا.
-
رمضان عبداللہ الشلح کی رحلت پر فلسطینی و مجاہدین سے تعزیت کرتے ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ ساجد علی نقوی نے جہاد اسلامی فلسطین کے سابق سربراہ رمضان عبداللہ الشلح کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے پوری فلسطینی قوم، فلسطینی مجاہدین اور خاص طور لواحقین سے تعزیت پیش کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی کی۔
-
امام خمینی ایک اعلی فقیہہ، مجتہداعظم اوربلند پایہ شخصیت ہی نہیں بلکہ قابل تقلید قائد، مثبت اور تعمیری سیاست کے بانی تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 31 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام خمینی اس صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں۔
-
جنت البقیع کی صورت تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی و اتحاد کو مضبوط بنایا جائے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنت البقیع ہمیں رسول خدا، ان کی آل پاک ؑ امہات المومنین اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتا ہے۔
-
مجاہدین بدر نے قلت کے باوجود عزم و استقلال سے اسلام کا دفاع کیا، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فتح جنگ بدر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ مجاہدین بدر نے قلت کے باوجود جس عزم اور استقلال سے اسلام کا دفاع اور اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا اس کی مثال غزوہ بدر سے پہلے اور بعد میں کہیں نہیں ملتی۔
-
زکوٰة فطرہ، فی کس تین کلو جنس یا اس کی مقامی قیمت ادا کی جائے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ایسا مریض جوماہ صیام کے اپنے روزے کی قضا ادا نہیں کر سکتا وہ جو آئندہ رمضان تک روزہ نہیں رکھ سکتا وہ اپنے ایک دن کے روزہ کے لئے 750گرام گندم بطور فدیہ ادا کر ئے ۔
-
کورونا بین الاقوامی انسانی المیہ،
اس مشکل وقت میں ایران پرمزید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک نے کورونا کے بین الاقوامی المیے کے باعث انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایران پر جاری پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا مگر افسوس امریکی استعمار کی جانب سے پابندیاں ختم کرنے کی بجائے مزید پابندیوں کے قبیح اقدامات اٹھادیئے گئے جو واضح کررہے ہیں کہ امریکہ کے پیش نظر کبھی انسانی حقوق،اقداراور روایات نہیں بلکہ اپنے قبیح مقاصد کا حصول رہا ہے –
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر تعزیت
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی کا علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر گہرے غم کااظہار کیا قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ علامہ قاضی غلام مرتضی متحرک و فعال شخصیت کے مالک تھے قائد ملت جعفریہ نے مرحوم و ٘مغفور کے خانوادے سے تعزیت کی اور مغفرت کی دعا کی۔
-
کورونا وائرس بین الاقوامی انسانی المیہ، یہ وبائی مرض ہے اجتماعات سے گریز کریں،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کورونا وائرس بین الاقوامی انسانی المیہ ہے اوریہ وبائی مرض ہے،جس نے 195 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس معاملے پر متحد ہوکر نمٹنے کی ضرورت ہے، اجتماعات سے گریز کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں.
-
تفتان ، انتظامات تسلی بخش نہ ہونے کے سبب زائرین کوپریشانی کا سامناہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقو ی کہتے ہیں کہ تفتان بارڈر پر انتظامات تسلی بخش نہ ہونے کے سبب زائرین کو شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بیمار ہورہے ہیں۔
-
امریکہ طالبان معاہدہ مجبوری کی دستاویز ہے، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ نہیں مجبوری کی دستاویز ہے، جس کے اثرات مستقبل قریب میں واضح ہو جائیں گے۔ استعماری طاقتیں جہاں بھی جبراً قبضہ کرتی ہیں، پھر وہاں کی عوام کو رسوا اور بڑے مسائل پیدا کرکے فرار ہو جاتی ہیں، استعماریت کسی کی دوست نہیں بلکہ مفادات ان کی ترجیح ہوتے ہیں.
-
شیخ یوسف نفسی کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/وکیل حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ یوسف علی نفسی نجفی کے انتقال پر ملال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی کا اظہار افسوس مرحوم کی بلندی درجات کی دعا آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے تعزیت کی۔
-
انقلاب اسلامی ایران، عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان انقلاب ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی برادر ہمسایہ ملک ایران میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی جن اہداف کے لئے برپا کیا گیا وہ ایسے ہیں کہ جس پر پوری امت مسلمہ متحد و متفق ہے.
-
امن منصوبہ کے نام پر ٹرمپ کا ”دو ریاستی امن منصوبے“ کابیان جارحانہ ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/علامہ ساجد نقوی کا کہنا ہے کہ قبلہ اول عالم اسلام کی میراث، فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ، اُمت مسلمہ فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی، آزادی اور استقلال کیلئے انکی پشت پناہی کرے۔
-
خواتین اپنے خاندانی‘ ذاتی معاملات سے لے کر اجتماعی معاملات تک ہر موقع پر سیدہؑ کی شخصیت کو مدنظر رکھیں، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ خواتین کی آزادی کے ان اصولوں کی روشنی میں جدوجہد کرے جو جناب سیدہ فاطمہؑ کی طرف سے روشن کئے گئے ہیں کیونکہ سیدہ فاطمہ ؑ کی پرورش آغوش رسول میں ہوئی۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے خاندانی‘ ذاتی معاملات سے لے کر اجتماعی معاملات تک ہر موقع پر سیدہؑ کی شخصیت کو مدنظر رکھیں۔