-
حدیث روز | عید غدیر خم کے دن پُربرکت عمل
حوزہ / حضرت امام رضا (علیہ السلام) نے ایک روایت میں عید غدیر خم کے دن بہترین عمل کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
عید غدیر کسی خاص طبقے کی عید نہیں ہے بلکہ یہ تاریخ اسلام کی سب سے بڑی عید ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ ہمیں چاہیے جہاں عید غدیر شان و شوکت سے منائی جائے وہیں اسکی تشہیر اور اسکے پیغام کو عام کرنے کی زمہ داری سے غفلت نہ برتیں اور اپنے اخلاق و کردار اور حقیقی معنوں میں پیروان ولایت امیرالمومنین علیہ سلام بن کر دنیا کو اس سلسلہ ہدایت کی طرف جذب کرنے والا کردار بھی پیش کریں۔
-
یوم غدیر اس لکیرکا نام ہے جو منافق اور مومن کی راہوں کو جدا جدا کرتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ خالق و مالک کا ہر گھڑی ہر ساعت شکر ادا کر کے بھی اس نعمت کا حق نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے ہمیں ایسے گھرانوں میں پیدا کیا جہاں بچوں کو لوریوں میں بھی یاعلیؑ یاعلی ؑ کی صدا سنائی جاتی ہے۔ حق و باطل کی شناخت کے لیے ذکر علیؑ سے موثر کوئی دوسرا ہتھیار نہیں۔
-
روز غدیر اہل اسلام کو جو اللہ کی سب سے بڑی نعمت ملی وہ ولایتِ علی ؑ کی نعمت ہے، مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ
حوزہ/ آج یعنی ۱۸؍ ذی الحجۃ الحرام کے دن سے بڑا عید کا دن اور کون سا دن ہو سکتا ہے کہ جس دن دین ِ اسلام کامل ہوا۔اس سے قبل اسلام ناقص دین تھا۔اور اب پوری دنیا میں آباد مسلمان کامل دین کے ماننے والے کہے جا سکتے ہیں۔
-
اعلامیہ غدیر خم مسلمانوں کے لئے حاکمیت اور قیادت کا نقش راہ، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ عید غدیر مومنین کی مسرتوں اور کفار و منافقین کی حسرتوں کا دن ہے اور یہی عید سعید تکمیل دین اور اتمام نعامات کا بھی دن ہے۔
-
میدانِ غدیر، تاریخ کا اہم باب
حوزہ/ ولایت کا عہدہ آسانی سے نہیں ملتا جو عہدہ علی کوغدیرخم میں حکم خداوندی کے تحت رسول اکرمؐ کے وسیلہ سے حاصل ہوا، اس تناظر میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ میدان غدیر اور اس میں واقع ہونے والا واقعہ تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔
-
یوم غدیر، اعلان ختم نبوت و اعلان امامت سے تجدید عہد کا دن ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پیغام غدیر میں کہا کہ یوم غدیر کی بابرکت ساعتوں میں تجدید عہد کریں کہ ہمیں دین اسلام کی سربلندی و ترویج کیلئے حضرت علی ابن ابی طالب ؑکی سیرت و کردار کو نمونہ عمل بنانا ہوگا۔
-
عالمی پیمانے پر اردو زبان میں آنلائن کتابخوانی کے انعامی مقابلہ کا انعقاد
حوزہ/ کتاب "غدیر مودت" جوانوں کے ذہنی سطح کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھی گئی ہے ، اس میں کہانی کا انداز اختیار کیاگیاہے اور سادے انداز میں تمام واقعات غدیر کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے تاکہ جوانوں کو زیادہ سے زیادہ غدیر کی معلومات فراہم ہوسکیں ۔
-
رئیس مرکز فقهی ائمه اطهار(ع)آیت الله فاضل لنکرانی:
عظیم فقہاء کے نظریات کے خلاف نماز میں اضافہ ولایت سے سرپیچی ہے/ولایت اور شیعیت کے نام پر دنیا میں شیعوں کے چہرے کو خراب کرنے کے لیے دین میں انحراف و بدعت ایجاد کی جارہی ہے،آیت الله فاضل لنکرانی
حوزہ/افسوس کی بات ہے کہ سازشیں کام کررہی ہیں اور شیعیت میں شگاف ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے اور ولایت و شیعیت کے نام پر لوگوں کو بہکایا اور دین میں بدعت ایجاد کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی؛ مذاکرات میں مغربی ممالک کا رویہ غیر اخلاقی اور خبیثانہ ہے
حوزہ/ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکیوں کے خباثت آمیز رویے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو وعدہ خلافی سے کوئي گریز نہیں ہے، ایک بار انہوں نے معاہدوں کو توڑا، بغیر کوئي خمیازہ بھگتے خلاف ورزی کی اور اس وقت بھی جب ان سے کہا جا رہا ہے کہ آپ کو وعدہ کرنا ہوگا، گارنٹی دینی ہوگي کہ آپ خلاف ورزی نہیں کریں گے تو وہ کہہ رہے ہیں کہ نہیں ہم گارنٹی نہیں دے سکتے۔
-
دوسری و آخری قسط:
الغدیر اور وحدت اسلامی
حوزہ/کتاب شریف الغدیر نے دنیائے اسلام میں عظیم طوفان پرپا کیا ہے ، اسلامی دانشوروں نے مختلف جہات اور پہلوؤں جیسے ادبی، تاریخی، کلامی، حدیثی،تفسیری اور اجتماعی طور پر اس عظیم الشان کتاب کا جائزہ لیا ہے۔
-
پیگاسس، بہت بڑی رسوائی
حوزہ/ آج سے چند سال قبل ہم دوسرے ایسے انسانوں سے احتیاط کرتے تھے جن پر ہمیں شک ہوتا تھا کہ کہیں وہ ہماری جاسوسی کررہے ہوں۔ لیکن اب یہ کام ہمارا موبائل فون بغیر کسی دقت کے باآسانی انجام دے رہا ہے۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۱۷ذی الحجہ۱۴۴۲-۲۸جولائی۲۰۲۱
حوزه/تقویم حوزہ:بدھ:۱۷ذی الحجہ۱۴۴۲-۲۸جولائی۲۰۲۱
-
حدیث روز | شیعیان اہلبیت علیہم السلام کے پہلے پیشوا کی نصیحت
حوزہ / حضرت علی علیہ السلام نے ایک روایت میں کام، پیشہ وغیرہ میں زحمت و تکلیف پر صبر کرنے کی تاکید کی ہے۔
-
مصر میں اہل بیت (ع)سے منسوب زیارتی مقامات کی مرمت
حوزہ/ مصر کے صدر نے اہل بیت علیہم السلام سے متعلق زیارت گاہوں کی توسیع کا حکم دیا ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین نظری منفرد:
صرف قرآن کریم سے تمسک کیوں؟
حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین نظری منفرد نے کہا: دنیا میں صحیح و غلط کتابیں موجود ہیں اور ہمارے صرف قرآن کریم سے تمسک کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کتاب میں کوئی باطل اور غلط چیز موجود نہیں ہے اور خود قرآن مجید کی تصریح کے مطابق یہ وہ کتاب ہے کہ جو"لا رَیْبَ فِیه" ہے۔
-
نجف اشرف میں عید غدیر کی تیاریاں
حوزہ/ عید غدیر کی آمد پر نجف اشرف میں حرم امیر المومنین (ع) کو سجایا جا رہا ہے۔
-
حدیث غدیر شیعہ اور اہل سنت کے ہاں مسلمہ حقیقت، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ اھل سنت کے بڑے بڑے علماء اور محدثین نے حدیث غدیر خم کو نقل کیا ہے لہذا حدیث غدیر شیعہ اور اہل سنت کے ہاں مسلمہ حقیقت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے السیف الجلی علی منکر ولایت علی علیہ السلام کے عنوان سے اعلان غدیر کو اھل سنت کتب احادیث سے نقل کرکے اس عظیم تاریخی حقیقت کا اعتراف کیا ہے۔
-
تصاویر/ مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ میں جشن عید غدیر و مضمون نویسی،کوئز اور تقریری مقابلہ
حوزہ/ مرکز تبلیغات اسلامی کے زیر اہتمام مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ میں جشن عید غدیر و طلباء اور طالبات کے درمیان مقابلہ مضمون نویسی کوئز اور تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ بہتر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو قیمتی انعامات سے نوازا گیا۔
-
غدیر میں اعلان ولایت علی ؑ کا نیا نرالا انداز، مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ
حوزہ/ اسلام دنیا اور آخرت دونوں جہان کی قیادت و رہنمائی کا اصول و دستور پیش کرتا ہے۔لہٰذا امت ِ مسلمہ کا ولی و حاکم و امیر وہ ہوگا جسے دونوں جہان کا خالق و مالک معین کرے گا۔
-
ویڈیو/ " آج وہ میرے بیٹے کو لے گئے"
حوزہ/ فلسطینی مظلوم بچوں کی روداد غم، مختصر دستاویزی فیلم پہلی بار اردو ترجمہ کے ساتھ ناظریں کیلئے پیش خدمت ہے۔
-
واقعہ غدیر اور دوسرے تاریخی حادثے
حوزہ/ غدیر کی فراموشی ہی کی وجہ سے واقعہ کربلا رونما ہوا اور خاندان نبوت کو اسیر کیا گیا۔ اگر لوگوں کے پاس ولایت ہوتی اور واقعہ غدیر یاد ہوتا تو کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے مقابلہ میں نہ آتے۔
-
ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام دفاع عزاداری کانفرنس کا فقید المثال انعقاد
حوزہ/ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں منعقدہ کانفرنس سے علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ کامران حیدر عابدی، شمس الحسن شمسی، ایس ایم نقی، غفران مجتبیٰ، علامہ فرقان حیدر عابدی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
-
محرم الحرام میں اتحاد و اخوت کا عملی اظہار عالم استکباری قوتوں کے لیے شکست کا پیغام، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شیعہ سنی مل کر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غم منائیں گے۔اتحاد و اخوت کا عملی اظہار عالم استکباری قوتوں کے لیے شکست کا پیغام ثابت ہوگا۔
-
غدیر پوشی ناقابل معافی
حوزہ/ اب چودہ سو سال اس اعلان کو پورے ہورہے ہیں ۔ اس عید سعید کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ ہم سب کو یہ کوشش کرنا چاہئے کہ اس اعلان کو عام کریں کیونکہ پیغمبر نے فرمایا تھا جو اس اعلان کو سن رہا ہے اور حاضر ہے وہ دوسروں تک پہونچائے تاکہ سب اپنا دین کامل کرسکیں۔
-
سحر نیٹ ورک کے "ایرانی خواب" میں ایک امریکی رپورٹر کا خواب
حوزه/ "ایرانی خواب" کی دستاویزی فلم میں انقلاب کے اعلی رہبر سے ملاقات کے لئے امریکی صحافی کی خواہش سحر نیٹ ورک کے کرد چینل پر نشر کی جائے گی۔
-
ہمیں امریکیوں پر اعتماد نہیں،کسی بھی حالت میں ان کی موجودگی سے اتفاق نہیں، النجبا کے ترجمان
حوزہ/ النجبا کے ترجمان نصر الشماری نے کہا کہ ہم امریکی فوج کی موجودگی کی شدید مخالفت کرتے ہیں اور امریکی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
-
سعودی حکومت نے کرونا ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو نو اگست سے چند شرائط کے عمرہ کی دی اجازت
حوزہ/ سعودی حکومت نے کچھ شرائط کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کی جازت دے دی ہے۔ حج وعمرہ نیشنل کمیٹی کے رکن ھانی علی العمیری نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے یکم محرم 1443ھ سے بیرون سعودی عرب کے معتمرین کے لئے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔