-
حدیث روز | اپنے عیبوں کو اس طرح چھپائیں
حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں عیبوں کے چھپانے کے راستے کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۱۳؍محرم الحرام ۱۴۴۳-۲۲؍اگست ۲۰۲۱
حوزه/تقویم حوزہ:اتوار:۱۳؍محرم الحرام ۱۴۴۳-۲۲؍اگست ۲۰۲۱
-
حجاج بن یوسف کی بدکرداری اور اس کے ہاتھ سے شیعیان اہل بیت کی تباہی و بربادی
حوزہ/ حجاج بن یوسف جو قتل شیعہ پر تلا ہوا تھا وہ کیوں کر برداشت کر سکتا تھا کہ شیعہ روز عاشورہ محرم غم سید الشہداء منائیں۔ جب کہ اس نے عام حکم نافض کردیا تھا کہ مسلمان روز عاشورا کو عید منائیں زیب و زینت کریں نئے لباس پہنیں
-
ویڈیو/ عزاداری و مجالس طلاب ہندوستان مقیم قم
حوزہ/ قم المقدسہ میں محرم الحرام ۱۴۴۳ کے پہلے عشرہ میں طلاب ہندوستان کی جانب سے عزاداری و مجالس کی ویڈیو کے شکل میں مختصر رپورٹ۔
-
حیدرآباد دکن میں ایام عزا کا پہلا عشرہ پر امن طور پر و روایتی انداز میں اختتام پذیر، مولانا علی حیدر فرشتہ کا اظہار تشکر
حوزہ/ ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی جانب سے حکومت تلنگانہ، حیدرآباد پولیس انتظامیہ، حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، حیدرآباد کے ملی و سماجی زعماء و عمائدین، حیدرآباد کے جملہ علماء و خطباء و ذاکرین، بانیان مجالس و جلوس ، تعزیہ داران، انجمن ہائے ماتمی، نوحہ خوانان، مرثیہ خوانان، اور بلا تفریق مذہب و ملت و بلا امتیاز مرد و زن و بلا قید سن و سال جو لوگ جوق در جوق نہایت ذوق و شوق اور عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس و جلوس میں شرکت کرتے رہے ہیں سب کا صمیم قلب سے برابر برابر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
-
حجت الاسلام و المسلمین فقیه ایمانی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت الله خامنهای نے حجت الاسلام و المسلمین آقای سید کمال فقیه ایمانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
آغازِ رسالتِ زینبی (س)
حوزہ/ مدینے میں مسلمانوں کی قائم کردہ حکومت کو ابھی چھے سال گزر رہے تھے کہ علی ؑکے گھر زہرا ؑکے آغوش میں دنیا کو صبر و استقامت کا درس دینے والی ہستی نے جنم لیا۔ جس طرح خداوند عالم نے اپنے نبی کو فاطمہ ؑکی شکل میں خیر کثیر کا تحفہ عطا کیا اسی طرح اسی ذات پروردگار نے اپنے نبی کے وصی کو زینب جیسی بیٹی عطا کر کے دنیا و آخرت میں با زینت بنا دیا.
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگي میں حسینیہ امام خمینی (ع) میں آخری مجلس منعقد
حوزہ/ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اصحاب باوفا کی یاد میں آخری مجلس عزا منعقد ہوئی۔
-
عزاداری سید الشہداء پر جان، مال اور وقت کی قربانی ہمارے لیے سعادت ہے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری
حوزہ/ پرامن عزاداروں پر بزدلانہ حملے اور شدت پسندانہ کارروائیاں ان کے حوصلے پست نہیں کرسکتی ہیں اور نہ کبھی آئندہ کرسکیں گی۔
-
عزاداری میں مداخلت اہلسنت نہیں ایک مخصوص ٹولہ ہے جنہیں نہ حسینؑ سے محبت ہے نہ حسینؑ سے محبت کرنے والوں سے، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ پرامن جلوس میں شرارت اہل سنت نہیں کرتے، یہ شرارت ایک ٹولہ ہے جن کو نہ حسینؑ سے محبت ہے نہ حسینؑ سے محبت کرنے والوں سے محبت ہے۔ لیکن ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم عزاداری کو اور بہتر انداز سے آگے بڑھائیں گے۔
-
ولایت، آئمہ معصومین کے بعد فقہاء کو حاصل ہے جسے ولی فقیہ یا رہبر معظم کہتے ہیں، مولانا مقداد حیدر روحانی
حوزہ/ ولایت ہی عمل کی جہت کا تعین کرتی ہے ـ ولایت، انسان کو مقصد اور ہدف دیتی ہے اور یہ مقصد اور ہدف اللہ کا ولی بتائے گا۔ جسم اور روح دونوں کو ہادی کی ضرورت ہے۔
-
حسین (ع) غم میں تیرے کائنات روتی ہے، خواہر سویرا بتول
حوزہ/ دنیا آج بھی دیکھ رہی ہے کہ راہیانِ راہِ وفا اور عاشقانِ سید الشہداء آج بھی کربلائے عصرِ میں اپنے خون کا ہدیہ مصمم ارادوں اور استور قدموں کے ساتھ دے رہے ہیں۔
-
قم؛ انجمن محبان آل یاسین (ع) کی جانب سے عشرہ اول کا مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ انعقاد
حوزہ/ انجمن محبان آل یاسین علیہم السلام طلاب جامعۃ الامام امیرالمؤمنین علیہ السلام نجفی ہاؤس ممبئی "مقیم ایران" کے جانب سے ایک عشرہ مجالس ۱۴۴۳ھ جو بہت کامیابی کے ساتھ برگزار ہوا۔جس میں علماء و طلاب ذوی الاحترام نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں انکے جد مظلوم امام حسین علیہ السلام کا تعزیت پیش کیا۔
-
حدیث روز | حضرت امام سجاد (ع) کی نصیحت
حوزہ/ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے ایک روایت میں خداوند متعال کی طاقت و قدرت سے ڈرنے کی نصیحت کی ہے۔
-
امام جمعہ شہر اہواز:
روز عاشورہ کا اہم ترین پیغام نماز اول وقت ہے
حوزہ / ایران کے شہر اہواز کے امام جمعہ نے کہا: خدا سے رابطہ اور عہد بندگی کا اہم ترین مصداق نماز اول وقت ہے۔ انہوں نے کہا: نماز عاشورہ کا پیغام یہ ہے کہ ہم عہد کریں کہ اپنی یومیہ نمازیں اول وقت میں ادا کریں گے۔
-
آیت اللہ طالقانی کی رحلت پر سربراہ حوزہ علمیہ قم کا تعزیتی پیغام
حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے حوزہ علمیہ قم کے سینیئر استاد آیت اللہ طالقانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
لکھنؤ؛ حسینی برہمن خاتون کا امام حسین (ع) سے اظہار عقیدت
حوزہ/ میدانِ کربلا میں سید الشہداء حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کو تقریباً 1400 برس گزر گئے، لیکن شہدائے کربلا کا ذکر آج بھی نہ صرف پوری دنیا میں احترام وعقیدت کے ساتھ زندہ ہے بلکہ دنیا کے بیشتر مذاہب کے پیروکار حضرت امام حسینؑ کی شہادت کا تذکرہ کرتے ہیں۔ ان سے محبت کرنے والے نہ صرف مذہب اسلام کے ماننے والے ہیں بلکہ ہندو مذہب کے ماننے والے بھی امام حسینؓ سے بے انتہا الفت و محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
-
یوم عاشورہ حیدرآباد میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
حوزہ/ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت عظمیٰ کی یاد میں ارض دکن کا تاریخی بی بی کے علم کا جلوس پرانا شہر میں ہاتھی پر الاوہ بی بی دبیرپورہ سے نکالا گیا، جو براہ بنگلہ بینی، کمان شیخ فیض، اعتبار چوک، کوٹلہ عالی جاہ، چوک میدان خان سے ہوتا ہوا تاریخی چارمینار پہونچا۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۱۲؍محرم الحرام ۱۴۴۳-۲۱؍اگست ۲۰۲۱
حوزہ/تقویم حوزہ:سنیچر:۱۲؍محرم الحرام ۱۴۴۳-۲۱؍اگست ۲۰۲۱
-
عزاداری دین کی تبلیغ کا بہت بڑا ذریعہ ہے، آیۃ اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ عزاداری محبت ،اخوت ،اتحاد اور وحدت کا درس دیتی ہے، عزاداری سید الشہداءہماری شہ رگ کی حیات،ہمارے اتحاد، اجتماعیت،اور عظمت کی نشانی ہے
-
بہاولنگر میں عاشورہ محرم کے جلوس پر دستی بموں سے حملے پولیس اور انتظامیہ کی ناکامی، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ یزیدی تکفیری خارجی دہشت گردوں نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوس پر حملہ مسجد سے لے کر شعائراللہ کی توہین ہوئی ہے۔ اس حملے کے پیچھے کردار بے نقاب کئے جائیں۔ صرف مہرے پکڑنا کافی نہیں۔ دہشت گردی کا پورا نیٹ ورک بے نقاب کیا جائے ۔
-
عزاداری کو اللہ اور اس کے رسول کے مطابق بنایا جائے، اپنے مزاج کے مطابق نہیں، مولانا تطہیر حسین زیدی
حوزہ/ عزاداری کو تعلیم یافتہ علماء سے لیں، اپنے مزاج کے مطابق عزاداری میں کچھ شامل نہ کریں۔ عزاداری کو عزاداری ہی رہنے دیں، اس میں ہم اپنی مرضی کی چیزیں شامل نہیں کر سکتے۔
-
سید الشہداء حضرت امام حسین کی قربانی نے اسلام کی آبیاری کی، پیر محفوظ مشہدی
حوزہ/ جمعیت علماء پاکستان سواد اعظم کے مرکزی صدر نے کہا کہ حسینی فکر حق پر ڈٹ جانے اور اللہ کی راہ میں جان قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔ دنیا بھر میں اپنے حقوق اور اللہ کی راہ میں چلنے والی مزاحمتی تحریکیں کربلا کو ہی اپنا محور سمجھتی ہیں۔
-
بہاولنگر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں عزاداری کے پروگراموں پر ہونے والے حملے ملکی امن تباہ کرنے کی کوشش ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزہ/ باب العلم کے ماننے والے دانش وبصیرت کے دامن کو ہاتھ سے نہیں چھوڑتے۔ہمارے فیصلے جذبات کی بجائے حکمت کے تابع ہوتے ہیں۔ شرپسندانہ کارروائیوں کے ذریعے شیعہ قوم کو مشتعل نہیں کیا جا سکتا۔
-
سرسی؛ عزادری امام حسینؑ عظیم عبادت اور نجات و ہدایت کا ذریعہ، مولانا قنبر سرسوی
حوزہ/ یہ ایام مرسلِ اعظمؐ کے نواسے حضرت امام حسینؑ کی امانت ہیں تمام امتیوں پر لازم ہیں کہ اس کورونائی ماحول میں اپنے گھروں میں رہ کر میڈیا اور سوشل میڈیا کے زریعہ تعلیماتِ کربلا ، مقاصدِ کربلا اور نتائجِ کربلا کو عام کریں۔
-
جناب زینبؑ کے کردار و عمل کے بدولت پیغام عاشورا آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ رہا، آغا مجتبیٰ الموسوی الصفوی
حوزہ/ زینبی سلام اللہ علیہا کے کردار سے ہی دنیاے اسلام میں نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ کے قیام کی عظمت و اہمیت اور امام ؑ کی مظلومیت کی تشہیر ہوئی
-
بھیک پور، ہندوستان میں ٢٠٠سوسالہ قدیم تعزیہ امام حسین (ع)
حوزہ/ بھیک پور میں ١٠محرم الحرام کو ایک بہت بڑا تعزیہ امام حسین اٹھایا جاتا ہے جسے ایشیا کا پہلا تعزیہ کہا جاتا ہے اکثر ممالک اس تعزیہ کو اٹھاتے ہوئے نشر کرتے ہیں،اس تعزیہ کی خصوصیت یہ ہے کہ شیعوں کے علاوہ، اہلسنت، ہندو اور اکثرطفرقے کے لوگ اسے کربلا تک لے جانے کے لئے انتھک کوشیشیں کیا کرتے ہیں۔
-
تنزانیہ کے دارالسلام میں عشرہ محرم و جلوس حسینی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
حوزہ/ فاضل قم مولانا نجیب الحسن زیدی نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے بیان کیا کہ آج بشریت کی نجات اگر کسی پلیٹ فارم سے ممکن ہے تو یہی عزاداری ہے اس لئے اسے فروغ دینا یعنی انسانی اقدار کے تحفظ کی تحریک کو آگے بڑھانا ہے۔