تیتر سه سرویس
-
رہبر انقلاب اسلامی کا علاقے میں ہونے والے حالیہ اہم واقعات پر خطاب؛
ویڈیو/ امریکا، مزاحمتی محاذ کے ہاتھوں خطے سے باہر نکالا جائے گا
ویڈیو/ شام کے قبضہ کیے گئے علاقے، غیور شامی جوانوں کے ہاتھوں آزاد ہوں گے، شک نہ کیجیے، یہ ہو کر رہے گا۔ امریکا کے پیر بھی مضبوط نہیں ہوں گے، اللہ کی توفیق سے، اللہ کی مدد اور طاقت سے، امریکا بھی مزاحمتی محاذ کے ہاتھوں خطے سے باہر نکالا جائے گا۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کا علاقے میں ہونے والے حالیہ اہم واقعات پر خطاب؛
ویڈیو/ مزاحمت کا دائرہ پورے خطے میں پھیل جائے گا
حوزہ/ اللہ کی مدد اور طاقت سے مزاحمت کا دائرہ پہلے سے زیادہ، پورے خطے میں پھیل جائے گا۔ اللہ کی اجازت سے قوی ایران، طاقتور ہے اور اس سے بھی زیادہ طاقتور ہوگا۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کا علاقے میں ہونے والے حالیہ اہم واقعات پر خطاب؛
ویڈیو/ شام میں اصل سازشی عنصر
حوزہ/ جو کچھ شام میں ہوا وہ ایک مشترکہ امریکی و صیہونی سازش کا نتیجہ ہے۔ اصل عنصر، اصل سازشی اور سازش تیار کرنے والا اصل عنصر اور اصل کمانڈ روم امریکا اور صیہونی حکومت میں ہے۔
-
شام میں پیش آنے والے واقعات امریکی اور صیہونی منصوبے کا نتیجہ ہیں: رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ آج صبح (بدھ) حسینیہ امام خمینیؒ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے رہبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
-
مجمع جہانی تقریب برائے مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا علمائے اسلام کے نام پیغام: صیہونی جارحیت کے خلاف متحد ہو جائیں
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے شام میں حالیہ صیہونی حملوں کے بعد علمائے اسلام کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے صیہونی جارحیت کو تمام مسلمانوں اور عربوں کے خلاف حملہ قرار دیا اور فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔
-
آیت اللہ محسن اراکی:
مصنوعی ذہانت کے اہم مسائل کی شناخت اور ان کا تجزیہ ایک شرعی فریضہ اور واجب کفائی ہے
حوزہ/ حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے رکن نے کہا: آج مصنوعی ذہانت (Artificial intelligence) معاشروں کی طاقت اور برتری کے بنیادی ستونوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ اس لئے مبلغین کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک مصنوعی ذہانت کے اہم مسائل کی شناخت اور ان کا تجزیہ ہے۔ یہ ایک شرعی فریضہ اور واجب کفائی ہے جو علمائے دین پر عائد ہوتا ہے۔
-
حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر کا حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ
حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر نے میڈیا مرکز اور حوزہ علمیہ کے سائبر اسپیس کے مختلف شعبوں، بشمول حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ کیا۔
-
آیت اللہ سیفی مازندرانی سے معروف عالم دین حجۃ الاسلام شمشاد رضوی کی ملاقات
حوزہ/ عالمی شہرت یافتہ و بین الاقوامی مبلغ حجت الاسلام سید شمشاد رضوی اترولوی (ناروے) نے آیت اللہ سیفی مازندرانی سے اپنے سفر ایران کے دوران خصوصی ملاقات کی۔
-
مدیر مدرسہ علمیہ فاطمیہ باغ ملک:
عورت خاندان کا مرکز و محور شمار ہوتی ہے / دشمنوں کا ہدف خاندان میں عورت کے مقام کو کمزور کرنا ہے
حوزہ/ مدرسہ علمیہ فاطمیہ باغ ملک کی مدیر نے کہا: دشمنانِ اسلام کا مقصد خاندان میں عورت کے مقام کو کمزور کرنا ہے۔
-
ایران میں اہلسنت عالم دین،مولوی محمد امین راستی:
بشار الاسد حکومت کے زوال کا اصل سبب صیہونی حکومت ہے
حوزہ/ ایران کے شہر سنندج میں افتاء و روحانیت کونسل کے رکن نے کہا: صیہونیوں نے، جو غزہ اور حزب اللہ لبنان کے خلاف جنگ میں پھنس کر رہ گئے تھے، ایک بڑی چال کا سہارا لیا اور وہ یہ کہ شامی باغیوں اور مخالفین کو اسد حکومت کے خلاف مسلح کر دیا۔ اس منصوبے نے بشار الاسد کی حکومت کو مخالفین کے ذریعے گرانے کا سبب بنایا۔
-
حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد:
اسرائیل اور امریکہ کی واحد کامیابی بے گناہ اور مظلوم عوام کے گھروں کو برباد کرنا تھی
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے کہا: صیہونیست اور امریکہ اپنے طے شدہ اہداف میں سے کسی کو بھی حاصل نہیں کر سکے۔ ان کی واحد کامیابی بے گناہ عوام کے گھروں کو تباہ کرنا اور حزب اللہ و حماس کے چند اعلیٰ عہدیداروں کو شہید کرنا تھی، لیکن کیا یہ ان کے اصل اہداف تھے؟۔
-
آیت اللہ اعرافی کا اہل سنت ائمہ جمعہ و جماعت سے خطاب:
امت واحدہ کی تقویت کے لیے علمی و فکری مراکز کے دروازے کھلے رکھنے کی ضرورت
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے اہلسنت علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صرف اسلام نہیں بلکہ تمام دینی افکار حملوں کی زد میں ہیں، لہذا امت واحدہ کی تقویت کے لیے علمی و فکری مراکز کے دروازے کھلے رکھنے کی ضرورت ہے۔
-
شام میں جیتنے کے بعد دہشت گردوں کا کیا منصوبہ ہوگا؟ بشار الاسد اتنی بڑی سازش کیوں نہ سمجھ سکے؟
حوزہ/ تہران یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر، ڈاکٹر ابراہیم متقی نے کہا کہ شام میں مختلف مسلح گروہ جلد ہی ایک دوسرے کے خلاف جنگ کریں گے، جب تک کہ بیرونی طاقتیں جیسے ترکی، اسرائیل اور امریکہ ان کے درمیان طاقت کی تقسیم کا فیصلہ نہ کریں۔
-
آیت اللہ اعرافی کی مدرسہ علمیہ مجدالدولہ تہران کے منتظم کے انتقال پر تعزیت
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سربراہ نے مدرسہ علمیہ مجدالدولہ تہران کے منتظم اور حوزہ علمیہ تہران کے استاد کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
-
آیت اللہ مدرسی یزدی:
اقتصادی نظام میں موجود خامیوں کی اصلاح ناگزیر ہے / پابندیوں سے بچنے کے لیے کرپٹو کرنسی کا استعمال کریں
حوزہ/ فقہاء گارڈین کونسل کے رکن نے کہا: اقتصادی نظام میں موجود خامیوں کی اصلاح ناگزیر ہے۔ ان خامیوں کی اصلاح کیے بغیر ملکی معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔ تاہم ان اصلاحات کے دوران کمزور طبقے کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔
-
رہبرِ انقلابِ اسلامی بدھ کی صبح اہم خطاب کریں گے
حوزہ/ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی امام سید علی حسینی خامنہ ای سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد، بدھ کی صبح حسینیہ امام خمینی (رح) میں ملاقات کریں گے۔