۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
(ٹیبلٹ)
کیا زبان کے نیچے گولی(ٹیبلٹ) رکھنے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے؟

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے زبان کے نیچے گولی(ٹیبلٹ) رکھنے سے روزے کے حکم کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی نے روزے کی حالت میں زبان کے نیچے گولی(ٹیبلٹ) رکھنے کی وجہ سے روزے کے حکم کے متعلق پوچھے گئے فتوی کا جواب دیا جسے قارئین کے لیے تحریر کیا جارہا ہے:

سوال: کیا بلڈ پریشر کا مریض ٹیبلٹ کا روزے کی حالت میں زبان کے نیچے رکھنے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے جبکہ اس ٹیبلٹ کی وجہ سے حلق کے نیچے کوئی چیز نہیں جاتی اور یہ ٹیبلٹ صرف زبان کے نیچے ہی جذب ہو جاتی ہے۔

جواب: اگر ٹیبلٹ کے ساتھ مخلوط ہو جانے والی تھوک کو باہر نکال دیا جائے اور کوئی چیز حلق کے اندر نہ جائے تو روزہ باطل نہیں ہوتا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .