ہفتہ 20 مارچ 2021 - 23:10
سوز خوانی کے عظیم استاد سبط جعفر زیدی شہید

حوزہ/ شہید استاد سبط جعفری زیدی کی کاوشوں سے کراچی بھر میں ایک سو سے زائد سوز خواں اپنی خدمات بغیر معاوضہ کے انجام دے رہے ہیں اور اُن کے ہی شاگرد پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی ذکرِ شاہ زماں جاری ہے، سوز خوانی کی مجالس میں مصائب اہل بیت کا ذکر کرتے ہیں۔

تحریر: توقیر کھرل

حوزہ نیوز ایجنسی 18 مارچ سوز خوانی کے معروف استاد سبط جعفر زیدی کا یوم ِشہادت ہے۔ پروفیسر سبط جعفر زیدی ادارہ ترویجِ سوز خوانی کے بانی تھے۔ یہ سوز خوانی کی ترویج و ترقی کے لیے ایک بین الاقوامی آرگنائزیشن ہے، جس نے سوز خوانی کی بقاء اور ارتقاء میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ سوز خوانی وہ باقاعدہ فنی و تکنیکی صوتی اسلامی عزائی فن ہے جس کا آغاز تقریباً تین سو سال پہلے برصغیر میں ہوا۔ سوز خوانی بنیادی طور پر اردو صنف ادائیگی ہے کہ اس میں اردو کا معیاری و مستند کلام ہی پیش کیا جاسکتا ہے۔ اس کی ترویج میں راجھستان دکن و پنجاب کا بھی کچھ نہ کچھ حصہ ہے، مگر بنیادی طور پر یہ یوپی والوں (اردو بولنے والوں) کا فن ہے۔ تاہم برصغیر میں قدیمی مجلس سوز خوانی انحاط کا شکار ہے، البتہ گذشتہ کئی سالوں سے دوبارہ سے اس کی ترویج کی جا رہی ہے۔

برصغیر میں سوز خوانی کو مجلس کی اذان و اقامت کا درجہ حاصل ہے۔ سوز خوانی کے بارے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سوز فارسی کا لفظ ہے، جس کے معنی درد، رنج و غم اور تکلیف کے ہیں. برصغیر پاک و ہند میں فضائل و مصائب اہل بیت علیہ السلام اور بالخصوص واقعات کرب و بلا اور کوفہ و شام سے لے کر اس قافلے کی مدینے واپسی تک جو منظوم واقعات ہیں، ان کو لحن یا طرز میں اور وضع کردہ طریقوں میں ادائیگی کو "سوز خوانی" کہا جاتا ہے۔ یوں سمجھئے کہ سوز خوانی ایک گلدستہ ہے، جسے سوز خوان سجاتا ہے۔ 

پاکستان میں سوز خوانی کے موذن اور بانی شہید سبط جعفر زیدی سوز خوانی سے وابستگی کے بارے رقم طراز ہیں کہ سکول زمانہ سے ہی مختلف حیثیتوں میں ریڈیو ٹی وی سے وابستہ تھا مگر بطور سوز خواں میرے بچپن کے دوست شاعرِ اہلبیت ریحان اعظمی نے 1988ء میں پی ٹی وی لے گئے اور اسی سال میرا پہلا آڈیو کیسٹ ان کی کوششوں سے جاری ہوا۔ 2006ء تک پچاس آڈیو ویڈیو کیسٹ، سی ڈیز منظر عام پر آچکے تھے۔ 22 سال قبل پانچ آڈیو کیسٹس کا سیٹ نصاب سوز خوانی کے نام سے بھی جاری ہوا۔ استاد شہید سبط جعفر زیدی سوز خوانی کی ترویج کے لیے روزنامہ جنگ سمیت دیگر قومی اخبارات میں سوز خوانی کے حوالے سے تکنیکی تحقیقی سلسلہ وار مضامین بھی لکھتے رہے، جو بعد ازاں کتابی شکل میں منظر عام پر آئے۔

ہارڈ ورڈ یونیورسٹی، کولمبیا یونیورسٹی اور فلوریڈا میں امریکی محققین و ماہرین پروفیسر سبطِ جعفر زیدی کے دبستان سوز خوانی اور فن سوز خوانی پر تحقیقی کام کر رہے ہیں اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات ماہرین فن اساتذہ اور محققین کی نگرانی میں باقاعدہ استفادہ کر رہے ہیں۔ چار سو سال قدیمی رائج سوز خوانی کی مجالس برصغیر میں انحاط کا شکار ہیں لیکن کراچی، اسلام آباد اور اب لاہور میں دوبارہ سے یہ مجالس آراستہ کی جا رہی ہیں، تاکہ سوز خوانی کا یہ ورثہ اگلی نسل کو منتقل کیا جاسکے۔ شہید استاد سبط جعفری زیدی کی کاوشوں سے کراچی بھر میں ایک سو سے زائد سوز خواں اپنی خدمات بغیر معاوضہ کے انجام دے رہے ہیں اور اُن کے ہی شاگرد پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی ذکرِ شاہ زماں جاری ہے، سوز خوانی کی مجالس میں مصائب اہل بیت کا ذکر کرتے ہیں۔

شہید استاد سبطِ جعفر کیلئے الفاتحہ

  • جشن نوروز

    جشن نوروز

    حوزہ/ نو روز فارسی زبان کے دو الفاظ نو اور روز سے نکلا ہے، جس کا مطلب نئے دن سے لیا جاتا ہے۔ یعنی سال کا نیا دن۔ یہ تہوار ماہ بہار کے پہلے دن کی نشاندہی…

  • شعبان مہینے کی فضیلت اور اس کے مشترکہ اعمال

    شعبان مہینے کی فضیلت اور اس کے مشترکہ اعمال

    حوزہ/ شعبان کا مہینا عظمتوں اور برکتوں والا مہینا ہے۔جس میں انسان اگر چاہے تو وہ اپنے چھوٹے اور بڑے گناہوں کی بخشش کروا سکتا ہے۔ لکین شرط یہ ہے کہ انسان…

  • ہماری عمارتی تہذیب اور اجیرن زندگی

    ہماری عمارتی تہذیب اور اجیرن زندگی

    حوزہ/ اس وقت ہمارا جو حال ہے وہ سب کو معلوم ہے کہ زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مغرب کی کاپی کرنا چھوڑیں اسلیے کہ ہم مغرب نہیں مشرق ہیں۔

  • کیا آدم (ع) سے قبل انسان تھے؟

    کیا آدم (ع) سے قبل انسان تھے؟

    حوزہ/ بہت سے افراد کا گمان ہے کہ ہمارے جد آدم علیہ السلام سے قبل کوئی آدم یا کوئی انسان نہیں گذرے۔ لیکن اسلامی تراث میں نصوص اسکے برعکس بات کرتے ہیں۔…

  • عورت مارچ اور ہماری ذمہ داری

    عورت مارچ اور ہماری ذمہ داری

    حوزہ/ خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو مغربی این جی اوز اسی طرح ہمارے معاشرے کو تباہی کی جانب دھکیلتے رہیں…

  • 23 مارچ کی عبرتیں اور درس تکمیلِ پاکستان

    23 مارچ کی عبرتیں اور درس تکمیلِ پاکستان

    حوزہ/ اولاً مسلمانانِ برصغیر درخشاں ماضی صنعت علم اور ہنر کے مالک تھے۔سات سو سال تک حکومت کی مگر یہ حکومت مسلمانوں سے چھین لی گئی اور مسلمانوں کو ہر طبقے…

  • امام سجاد (ع) اور قرآن مجید سے الفت و محبت 

    امام سجاد (ع) اور قرآن مجید سے الفت و محبت 

    حوزہ/ موجودہ عہد کے سیاسی اصولوں کو سمجھو اگر تم مسلمان ہو اورخدا رسولؐ اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کی الفت و محبت کے دعویدار ہو تو قرآن اور دین کا…

  • کیا مسلم ممالک میں یکجہتی ممکن ہے؟!

    کیا مسلم ممالک میں یکجہتی ممکن ہے؟!

    حوزہ/ ہر کوئی دین کے نام پراپنا امپائرقائم کرناچاہتا ہے ۔سعودی برداشت نہیں کرے گا کہ وہ ایران کے ماتحت رہے اور ترکی تو قطعی راضی نہیں ہوگا کہ وہ ان میں…

  • ہمارے سماج میں وسیم‌ رضوی جیسے لوگ کیوں پیدا ہوتے ہیں؟

    ہمارے سماج میں وسیم‌ رضوی جیسے لوگ کیوں پیدا ہوتے ہیں؟

    حوزہ/ آج اسلام اتنا مظلوم ہو گیا ہے کہ جسے دیکھو دین اور شریعت کے بارے میں اپنی رائے اور اپنے نظریات تھوپنے کی کوشش کر رہا ہے آج کل دین پر اپنی رائے دینا…

  • سرزمین فلسطین کی آزادی پر تاکید

    سرزمین فلسطین کی آزادی پر تاکید

    حوزہ/ مسئلہ فلسطین کی تاریخ کی بنیاد ایک صدی پر محیط ہے  لیکن اس مسئلہ سے فلسطینی عربوں نے کبھی بھی ہمت نہیں ہاری ہے اور مسلسل لگن اور جستجو کے ساتھ فلسطین…

  • 11شعبان: میلاد جناب علی اکبر (ع)

    11شعبان: میلاد جناب علی اکبر (ع)

    حوزہ/ گیارہ شعبان المعظم کی شب خاندان رسالت اور ان کے چاہنے والوں کے لیے خوشیوں اور مسرتوں کی شب ہے کیونکہ یہ رات شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر(ع) کے جشن میلاد…

  • شیخ محمد سراج الدین جنیدی 'شیخ دکن‘ کی درگاہ

    شیخ محمد سراج الدین جنیدی 'شیخ دکن‘ کی درگاہ

    حوزہ/کرناٹک کے گلبرگہ شہر کو صوفی سنتوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ یہاں پر خواجہ جنیدی بغدادی کے بارہویں پیڑھی کے پوتے شیخ محمد سراج الدین جنیدی کی درگاہ بھی…

  • اخلاص و وفا کا پیکر 

    اخلاص و وفا کا پیکر 

    حوزہ/ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی ذات فضائل و کمالات کا پہاڑ ہے۔ شجاعت کے میدان میں قدم رکھیں تو شجاعت کی معراج، وفاؤں کی تلاش ہو تو اخلاص و وفا…

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha