حوزہ نیوز ایجنسی। جنت البقیع میں موجود ائمہ معصومین علیہم السلام کی قبور اطہر حضرت امام علی علیہ السلام کے بڑے بھائی جناب حضرت عقیل علیہ السلام کے ذاتی گھر میں واقع تھیں اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ گھر مزار آئمہ معصومین علیہم السلام کی شکل اختیار کرگیا آئمہ معصومین علیہم السلام کی شہادت اور اس جگہ ائمہ معصومین علیھم السلام کی تدفین کے بعد یہ جگہ عاشقانِ اہل بیت علیہم السلام کی آمدورفت کا مرکز بن گئی۔اس زمانے میں دیگر ائمہ معصومین علیہم السلام کی قبور جو دوسرے شہروں میں تھیں نہایت سادہ اور خستہ حال تھیں لیکن جنت البقیع چار معصومین علیہم السلام کی (بی بی حضرت فاطمہ زہرا صلوات اللہ علیہا۔ کے ساتھ ساتھ حضرت امام حسن علیہ السلام ۔حضرت امام زین العابدین علیہ السلام ۔حضرت امام محمد باقر علیہ السلام ۔حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام ) یک جا قبور کی موجودگی کی نسبت سے نسبتاً بہتر شکل وصورت میں تھا۔یہ مزار اقدس دسوں سال اسی شکل وصورت میں رہا یہاں تک کہ مجد الملک جو سلجوقی حکومت کا وزیر بھی تھا کے حکم پر ایک ماہر معمار نے اس جگہ پر اونچے گنبد کے ساتھ ایک خوبصورت مزار تعمیر کیا ۔برطانوی حکومت کے سازشی جال اور جان کلب کا آل سعود کی حکومت کے لیے خصوصی مشاور بن کرآل سعود کو اسلام دشمنی پر مبنی اقدامات پر اکسانا باعث بنا کہ اسلام کے نام پر ابن تیمیہ کی جعلی روایات اور احادیث کو بنیاد بناکر عبداللہ ابن وھاب نے فتنئہ وھابیت کی بنیاد رکھی اس کے بعد اس نے اپنے پیروں کاروں اور آل سعود کی پشت پناہی کے سہارے تمام مقدس مقامات اور قبور کو منہدم کرنے کا فتویٰ صادر کیا۔وھابیوں نے صفر سن ١٣٤٤ھ کو مدینہ پر حملہ کیا جس میں مسجد نبوی اور دوسرے مذہبی اماکن کو نقصان پہنچایا اس حملے کے سات ماہ بعد یعنی رمضان المبارک کو سن ١٣٤٤ ھ کو شیخ عبداللہ بن بلیہد سن ١٢٨٤_١٣٥٩ھ جو سن ١٣٤٣ ھ سے سن ١٣٤٥ھ تک مکہ کا چیف جسٹس تھا ۔مدینہ آیا اور وہاں کے مفتیوں سے مقبروں کی تخریب کاحکم دریافت کیا ۔اس طرح ٨/ شوال المکرم سن ١٣٤٤ھ کو جنت البقیع میں موجود مقبرے مسمار کردیئے گئے۔دستیاب قرائن و شواہد بتاتی ہیں کہ جنت البقیع کی تخریب کے بعد سعودی عرب کے اس وقت کے فرماں روا ملک عبد العزیز نے مورخہ ١٢/شوال سن١٣٤٤ھ کو عبد اللہ بن بلیہد کے نام لکھے گئے ایک خط میں ان کے اس اقدام کو سراہا۔اسی مناسبت سے شیعہ ہر سال ٨/شوال المکرم کو یوم انہدام جنت البقیع کے نام سے سوگ مناتے ہیں۔
شیعہ اس دن کی مناسبت سے مجالس اور عزاداری برگزار کرتے ہوئے اس واقعے کی مذمت اور مسمار شدہ مذہبی مقامات کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہیں البتہ وھابیوں نے سن ١٢٢٠ھ کوبھی سعود بن عبدالعزیز کے حکم پر مدینہ پر حملہ کیا تھا جس میں آئمہ بقیع کے مزارات پر بنائے گئے گنبد اور حضرت فاطمہ بنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب بیت الاحزان کو نقصان پہنچایا تھا۔عبدالرحمن جبرتی کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں وھابیوں نے مسجد نبوی کے علاوہ باقی تمام مذہبی مقامات کو نقصان پہنچایا تھا۔سن١٢٣٤ھ میں سلطان محمود ثانی (حکومت سن ١٢٢٣_سن١٢٥٥ھ ) کے حکم سے اس حملے میں تخریب ہونے والی بعض قبورکی تعمیر کی گئی تھی اس کے بعد جیسے زمانہ گزرتا گیا پھر وہ وقت بھی آیا جب وھابیوں نے اپنے عزائم کو عملی کرنے کی غرض سے سب سے پہلے کربلائے معلیٰ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ اقدس پر حملہ کیا اور اسے شدید نقصان پہنچایا لیکن اس کے بعد کمزور ہوتی وھابیت اور عراق میں شیعوں کی بحالی باعث بنی کے امام حسین علیہ السلام کا روضہ اقدس دوبارہ تعمیر ہو جائے اس کے بعد وھابیوں نے جدہ شہر میں حضرت حوا سلام اللہ علیہا کے مزار کو منہدم کیا اور پھر حضرت خدیجۃ الکبریٰ ملیکت العرب سلام اللہ علیہا اور حضرت ابوطالب جناب حضرت عمران علیہ السلام کے مزاروں کو جنت المعلیٰ مکہ میں منہدم کر دیا اور اسی طرح مدینہ میں حضرت حمزہ علیہ السلام اور شہداء احدکے مزاروں کو بھی مسمار کردیا یہاں تک کہ یوم سیاہ ٨/ شوال المکرم سن ١٣٤٤. ھ یعنی ٢١/ اپریل سن١٩٢٦۔عیسوی کو جنت البقیع میں تمام موجود ائمہ معصومین علیھم السلام اور اصحاب و ازواجِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبور کو مکمل طور پر منہدم کردیا گیا۔وہ جگہ جہاں عاشقانِ اہلبیت رسول اطہار عشق و عقیدت کے لئے جوق درجوق آیا کرتے تھے اس وقت کےقاضی مدینہ کے فتویٰ پر جنت البقیع پر حملہ کیا گیا اور وھابیوں نے خاص کر آئمہ اربع علیہم السلام کے حرم کے ایک ایک حصہ کو زمین بوس کردیا اور حرم میں موجود تزئین و آرائش کی تمام اشیاء کو لوٹ کر لے گئے یہ تاریخ کا وہ عظیم ستم تھااور تاریخ دنیائے جہان کا سیاہ دن تھا جس کی داغ کے لیے آج تک عاشقانِ اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غمزدہ ہیں آج عالمی سطح پر ہر عاشق اہلبیت علیہم الصلوٰۃ والسلام کا یہی مطالبہ ہے جنت البقیع پر حرم آئمہ معصومین علیہم السلام کی جلد از جلد تعمیر کی جائے تاکہ وہاں کی نورانی قبورپر گنبد سایۂ فگن ہو سکے۔خدارا بھیج اس گل نرجس سلام اللہ علیہا کے جگر دلبند کو جو ظہور پر نور فرمائیں اور جنت البقیع میں جملہ منہدم مزارات (قبورا طہر) آئمہ معصومین علیہم السلام کی تعمیر اپنی نگرانی میں کرائیں دنیائے جہان میں حق کا بول بالا ہو۔نور نظر امام حسن عسکری علیہ السلام کے ظہورِ پر نورسے جہان میں جیالا ہو ۔ہم جنت البقیع کو ایک دن ضرور تعمیر کرائیں گے انشاء اللہ المستعان ۔

حوزہ/ آج عالمی سطح پر ہر عاشق اہلبیت علیہم الصلوٰۃ والسلام کا یہی مطالبہ ہے جنت البقیع پر حرم آئمہ معصومین علیہم السلام کی جلد از جلد تعمیر کی جائے تاکہ وہاں کی نورانی قبورپر گنبد سایۂ فگن ہو سکے۔
-
جمالِ اسلام سید جمال الدین رحمۃ اللّٰہ علیہ
حوزہ/ تیرہویں صدی ہجری کے عظیم اسلامی مفکر، با بصیرت عالم، فقیہ، مولف، مصنف، معلم اور مجاہد علامہ سید جمال الدین اسدآبادی ایک اہم پیغام جو آپ نے رہتی…
-
جنت البقیع میں مدفون، اسلام کی اہم شخصیات
حوزہ/ دشمن اسلام ،صدر اسلام کے مسلمانوں کی قبور کے سائبان اور ان کے نشانات مٹاکرسمجھ رہا تھا کہ دنیا کے تمام مسلمان مردہ ہوچکے ہیں، یہ اس کی بھول ہے ۔مسلمان…
-
انہدام جنت البقیع اور اس کی تاریخی حقائق
حوزہ/ جنت البقیع اپنے مقام و منزلت کے اعتبار سے اتنی بلند و بالا ہے کہ رسول انام حضرت ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ نے ارشاد فرمایا کہ: جنت البقیع…
-
آل انڈیا شیعہ کونسل و اہل بیت کونسل نے مشترکہ طور پر مہم شروع کی:
جنت البقیع کی تعمیر کے لئے ملک گیر سطح پر دستخطی مہم کا آغاز
حوزہ/ شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ دہلی اور ملک کے مختلف حصوں میں نمازیوں نے اس تحریک میں شامل ہوتے ہوئے اس مہم میں حصہ لیا۔
-
ہم ہماری ذمہ داریاں اور ہمارا سماج
حوزہ/ ہمارے سماج و معاشرے میں ایسی بہت سی کمیاں ہیں جن کو ہم سوچتے تو ہیں مگر عملی جامہ پہنانے سے ڈرتے ہیں اور حق بیانی سے کام نہیں لیتے، شاید ہم ڈرتے…
-
تحریک تعمیر جنت البقیع
حوزہ/ 8 شوال سن 1344 ہجری کو آل سعود نے مدینہ منورہ کے تاریخی قبرستان "بقیع" کو منہدم کر دیا ، روایات کے مطابق وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم…
-
انہدم جنت البقیع کے اسباب
حوزہ/ جنت البقیع کے انہدام پرپوری مسلم دنیا نے احتجاج کیا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے سنی بھائیوں نے اس واقعہ کو بھلا دیا اور آج فقط شیعہ 8 شوال…
-
اسرائیل پر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی فتح مبین
حوزہ/ گیارہ روزہ جنگ میں اسرائیل کو شکست فاش دیکر فلسطینی تنظیموں نے دنیا کے دلوں سے اسرائیل کا ڈر نکال دیا ہے ۔جو ممالک اسرائیل کو ناقابل تسخیر سمجھ رہے…
-
انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے روضہ حضرت عباس (ع) میں مجلس عزاء منعقد
حوزہ/ شيخ محمد الكريطي نے کہا کہ جنت البقیع میں مدفون آئمہ اطہار علیھم السلام پر فقط ان کی زندگی میں ہی ظلم و ستم کی انتہاء نہ ہوئی بلکہ ان ملعونوں کے…
-
عید کیسے منائیں؟
حوزہ/ حقیقت یہ ہے کہ ہم ان چیزوں میں موجود خوشی اورسکون کو محسوس نہیں کر پاتے ہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ہمارا روحانی مزاج بیمار ہے۔ جب انسان بیمار ہو تو…
-
نیکی اور مدد
حوزہ/ ہمیں دوسروں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنا چاہیئے بس مدد کرتے وقت اتنا خیال رہے کہ ہماری وجہ سے کسی کی غربت اور ضرورت کا مذاق نہ اڑنے پائے اس لئے کہ…
-
جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کی تعمیر نو اور زیارت کی فوری اجازت دی جائے، علامہ شیخ اشرف حسین قمی
حوزہ/ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کلمہ گومسلمانوں نے اجر رسالت کا صلہ آل رسول کو خوب دیا،اہل بیت رسول کی عزت و توقیر اور فضیلت کو دبایا گیا،ان کے مقدس…
-
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے مولانا سید شوذب کاظم جرولی نے اقوام متحدہ اور حکومت ہند کو خط لکھا
حوزہ/ جنت البقیع کے انہدام کے 100 سال ہونے والے ہیں لہذا مولانا سید شوذب کاظم جرولی نے تعمیر جدید کے لئے خط لکھا اور علماء، ذاکرین، شعراء اور مومنین سے…
-
دنیا پرست حکومت،سماج کی موت
حوزہ/ اس سیکولر نظام میں اگر سرکاری اسپتال، سرکاری اسکول، اور اسی طرح دیگر سرکاری اور پرائیویٹ ادارےبھر پور ذمہ داریوں کو نبھاتے تو ملک کی یہ حالت نہ ہوتی…
-
شیخ بہائی(رہ) کی مختصر سوانح حیات
حوزہ/ شیخ بہائیؒ شیعہ مذہب کے نامور عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ماہر ریاضی دان ،معمار اور انجینئر بھی تھے۔
-
اب تو سوچئے!
حوزہ/ جنت البقیع کو مجاور تعمیر نہیں کرا سکتے بلکہ مجاہد کی ضرورت ہے جو اپنے جان ، مال ، اولاد کی فکر کئے بغیر دشمن کی فوج میں گھس کر انہیں پیچھے ہٹنے…
-
آہ؛ مولانا قمر غازی مرحوم،ایک زخم ابھی تازہ ہی تھا کہ دوسرا زخم
حوزہ/ موصوف ملک و بیرون ملک کے ایک معروف و مقبول مبلغ و مقرر اوربہترین اخلاق و کردار کے مالک تھے۔دین کے لیے آپ کی بہت ساری علمی خدمات بھی ہیں جن کو فراموش…
-
فلسطین عصر حاضر کی کربلا
حوزہ/ ہم جہاں ایک طرف قائد کا یہ نعرہ لگاتے رہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور یہ مسلمانوں کے دل میں خنجر گھونپنے والی بات ہے جسے ہم تسلیم نہیں کریں…
-
تیز بارش سے لکھنو کے تاریخی آصفی امام باڑے کا ایک حصہ منہدم ہوا
حوزہ/ تیز بارش کے سبب دنیا کا سب سے بڑا اور شہرہ آفاق آصفی امام باڑہ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔
-
۸شوال یوم انہدام جنت البقیع تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے، علامہ باقر عباس زیدی
حوزہ/ احتجاج سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ تمام عالم اسلام خصوصاً شیعہ سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، دانشور، اہل منبر اور اہل قلم حضرات کی ذمہ…
-
مظلومیت کے سو سال
حوزہ/ سعودی عرب میں روضوں کی ویرانی صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ عالم انسانیت کا مسئلہ ہے ، کیوں کہ جناب حوّا سلام اللہ علیہا تمام انسانوں کی…
-
صرف خدا ہی چارہ ساز ہے
حوزہ/ دنیا کی محبت جب انسان پر غالب آ جاتی ہے تو معصوم امام کی مخالفت سے بھی پرہیز نہیں کرتا۔ تاریخ گواہ ہے کہ آل محمد علیہم السلام کے دشمنوں نے دنیا کی…
-
جنت البقیع کو مسمار کرنے کا اقدام آل سعود کی جانب سے امت مسلمہ کے دل پر کاری ضرب ہے، برادر حسن علی سجادی
حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر:آل سعود نے ہمیشہ صیہونیت اور تکفیریت کا ساتھ اور فوقیت دی ہے جو اسلام کو کمزور کرنے کے خواہاں ہیں۔…
آپ کا تبصرہ