جمعہ 9 دسمبر 2022 - 03:00
حدیث روز | پیغمبر اکرم (ص) کی حضرت علی (ع) کو چار نصیحتیں

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں حضرت علی علیہ السلام کو چار نصیحتیں کی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "الفقيه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله و سلم:

يا عَلىُّ بادِر بِاَرْبَعٍ قَبْلَ اَرْبَعٍ : شَبابِكَ قَبْلَ هَرَمِكَ وَ صِحَّتِكَ قَبْلَ سُقْمِكَ وَ غِناكَ قَبْلَ فَقْرِكَ ، وَ حَياتِكَ قَبْلَ مَوْتِكَ

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

اے علی! چار چیزوں کی چار چیزوں سے پہلے قدر جانو:

  1. جوانی کو بڑھاپے سے پہلے
  2. سلامتی کو بیماری سے پہلے
  3. مال و ثروت کو فقر سے پہلے
  4. زندگی کو موت سے پہلے

الفقيه: ج ۴، ص ۳۵۷، ح ۵۷۶۲

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha