۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں مومن کی آبروریزی کے انجام کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "ثواب الاعمال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

مَن رَوى عَلى مُؤمِنٍ رِوايَةً يُريدُ بِها شَيْنَهُ وَ هَدْمَ مُرُوَّتِهِ لِيَسقُطَ مِن أَعيُنِ النّاسِ، اَخَرَجَهُ اللّه ُ عَزَّوَجَلَّ مِن وِلايَتِهِ اِلى وِلايَةِ الشَّيطانِ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جو شخص کسی مومن کے عیب اور برائی کو ظاہر کرنے کی غرض سے کسی چیز کو نقل کرے تاکہ اسے لوگوں کی نظروں سے گرا دے یا اسے لوگوں کی نظروں میں ہلکا اور بے وُقعت کرے تو خداوند متعال اسے اپنی دوستی سے خارج کر کے شیطان کی دوستی میں کر دیتا ہے۔

ثواب الاعمال، ص ۵۴۷

تبصرہ ارسال

You are replying to: .