۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے بعد رونما ہونے والے تغیر و تبدل کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "كشف الغمة" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

إذا قامَ القائِمُ عليه ‏السلام حَكَمَ بِالعَدلِ وَارتَفَعَ في أيّامِهِ الجَورُ، وأمِنَت بِهِ السُّبُلُ، وأخرَجَتِ الأَرضُ بَرَكاتِها و رَدَّ كُلَّ حَقٍّ إلى أهلِهِ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جب حضرت قائم (عجل) ظہور کریں گے تو عدل و انصاف سے فیصلے کریں گے، آپ کے زمانے میں ظلم و ستم ختم ہو جائے گا، راستے پرامن ہوں گے، زمین اپنی برکات (خزانے) باہر نکال دے گی اور ہر حقدار کو اس کا حق پلٹایا جائے گا۔

كشف الغمة: ج ۳، ص ۲۵۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .