۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے انتظار میں آنے والی موت کے انجام کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحار الأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

مَن ماتَ مُنتظِرا لهذا الأمرِ كانَ كَمَنْ كانَ مَع القائمِ في فُسْطاطِهِ، لا بَلْ كانَ بمنزلةِ الضّاربِ بينَ يدَي رسولُ اللّهِ صلى الله عليه و آله بالسَّيفِ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جو بھی اس امر (ظہورِ قائم عجل) کے انتظار میں اس دنیا سے چلا جائے وہ اس شخص کی طرح ہے جو حضرت قائم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ساتھ ان کے خیمے میں ہو۔ (پھر فرماتے ہیں) بلکہ وہ اس شخص کی طرح ہے جو پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آگے آگے تلوار سے دشمن کا مقابلہ کر رہا ہو۔

بحار الأنوار: ۵۲/۱۴۶/۶۹

تبصرہ ارسال

You are replying to: .