۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
احکام شرعی

حوزہ| اولاد کے لئے والدین سے ایسے امور میں بحث کرنا جائز ہے کہ جن میں وہ سمجھتے ہوں کے والدین کی رائے درست نہیں لیکن ضروری ہے کہ ان سے بحث  کرتے وقت آرام سےبات کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بعض اوقات روزمرہ کے امور میں بیٹا یا بیٹی ماں باپ سے بحث کرتے ہیں اور کبھی یہ بحث طول پکڑ لیتی ہے کہ جس سے والدین تنگ بھی ہوجاتے ہیں ، کیا اولاد کے لئے والدین سے اس طرح کی بحث کرنا جائز ہے؟اور اس کی کیا حد ہے کہ اولاد کو اس سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے؟
جواب: اولاد کے لئے والدین سے ایسے امور میں بحث کرنا جائز ہے کہ جن میں وہ سمجھتے ہوں کے والدین کی رائے درست نہیں لیکن ضروری ہے کہ ان سے بحث کرتے وقت آرام سےبات کی جائے اور آداب و احترام کا خیال رکھا جائے اور ان کی طرف غضب یا سختی سے نہ دیکہیں اور سخت کلمات تو دور کی بات ، اپنی آواز بھی ان کی آواز سے بلند نہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .