۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ ساجد نقوی 

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: حضرت امام علی نقی علیہ السّلام کی سیرت پر عمل کرکے انسانیت کو مسائل سے نجات دلائیں اور حقیقی سسٹم رائج کرکے عدل و انصاف سے مزین معاشرے تشکیل دیں اور انفرادی و اجتماعی کردار ادا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ حضرت امام علی نقی علیہ السلام نے کمسنی میں منصب امامت پر فائز ہوکر قرآن کریم کے ساتھ ساتھ سنت و سیرت رسول اکرم اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام سمیت اپنے اجداد سے ودیعت ہونے والے علم‘ مرتبے‘ منزلت‘ روحانیت اور عمل کے ذریعے اپنے وقت کے عام انسان‘ عام مسلمان اور حکمران کو رشد و ہدایت فراہم کی جس کے اثرات امام ہادی ؑ کے دور میںان کے معاشرے اور ماحول میں واضح انداز میں مرتب ہوئے اور لوگوں کی کثیر تعداد راہ حق اور سچائی کی طرف متوجہ ہوئی۔انہوں نے دین حق کی سربلندی اور انسانیت کی فلاح و نجات کے لئے قید و بند کی سختیاں برداشت کیں لیکن اپنے پاکیزہ ہدف و مشن سے پیچھے نہ ہٹے۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ دور حاضر میں دنیائے انسانیت کو بالعموم اور عالم اسلام کو بالخصوص جن بحرانوں اور چیلنجز کا سامنا ہے اور انسانی معاشرے جس گراوٹ کا شکار ہوچکے ہیں اس میں انسانوں کو ہدایت اور روحانیت کی ضرورت ہے جو انہیں حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی سیرت کا مطالعہ کرکے اور اس پر عمل کرکے حاصل ہوسکتی ہے لہذا چاہیے کہ ہم امام ؑ کی سیرت پر عمل کرکے انسانیت کو مسائل سے نجات دلائیں اور حقیقی سسٹم رائج کرکے عدل و انصاف سے مزین معاشرے تشکیل دیں اور انفرادی و اجتماعی کردار ادا کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .