۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ درس اخلاق طلاب مدرسه علمیه میاندوآب

حوزہ/ آیت اللہ بنابی نے کہا: پوری تاریخ میں ائمہ علیہ السلام کے بعد انہی حوزات علمیہ اور علمائے کرام نے اسلام کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھا، اور انقلاب اسلامی بھی علماء کی اسی جدوجہد کا ثمر تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ عبدالمجید باقری بنابی نے ایران کے شہر بناب میں واقو مدرسہ امام رضا علیہ السلام میں ایک درس اخلاق کے دوران تاریخ صدر اسلام اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی عظیم کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ائمہ معصومینؑ اور انبیاء کرام علیہم السلام نے ترویج دین کی راہ میں بہت سی مشکلات برداشت کی ہیں، لیکن ان کوششوں اور مشکلات کے با وجود لوگوں نے ان عظیم نعمتوں سے استفادہ نہیں کیا۔

آیت اللہ بنابی نے کہا:ائمہ معصومین علیہم السلام کا دور تقیہ کا تھا، لیکن آج کا زمانہ تقیہ کا نہیں ہے بلکہ شیعیت کی ترویج اور شکوفائی اور بہار کا زمانہ ہے، پوری تاریخ میں ائمہ علیہ السلام کے بعد انہی حوزات علمیہ اور علمائے کرام نے اسلام کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھا، اور انقلاب اسلامی بھی علماء کی اسی جدوجہد کا ثمر تھا۔

حوزہ علمیہ بناب کے مدیر نے غیبت امام عصر (عج) کے زمانے میں حوزات کے ثمرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا:امام خمینی (رہ) کی قیادت میں انقلاب اسلامی کی کامیابی اور رہبر معظم کی 34 سالہ قیادت اسلامی معاشرے میں علمائے کرام کے کردار کی ایک عمدہ مثال ہے جو نہ صرف ایران بلکہ تمام اسلامی ممالک پر اثر انداز رہا، اور اس قیادت نے اسلامی معاشرے میں ایک عظیم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: امام زمانہ (عج) کے سپاہی بننے کے لیے دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے، تبلیغ دین کی راہ میں صحیح قدم بڑھانے کی ضرورت ہے، لہذا ان سرگرمیوں سے گریز کریں جو تبلیغ دین کے ہو، کیونکہ تبلیغ دین کے مخالف حرکتیں انجام دینا گناہ کبیرہ ہے، اور اس پر بارگاہ الہی میں ہمارا مواخذہ کیا جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .