۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید محمد سعیدی

حوزہ/ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی، آیت‌الله سید محمد سعیدی نے کہا ہے کہ تاریخ میں کبھی بھی دشمن کے ساتھ معاہدہ کامیاب نہیں ہوا، دشمن کی ناامیدی کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیں ولایت کا پرچم بلند رکھنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی، آیت‌ اللہ سید محمد سعیدی نے کہا ہے کہ تاریخ میں کبھی بھی دشمن کے ساتھ معاہدہ کامیاب نہیں ہوا، دشمن کی ناامیدی کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیں ولایت کا پرچم بلند رکھنا چاہیے۔

انہوں نے لبنان اور غزہ میں جاری مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صہیونیوں کی کوشش تھی کہ تمام مسلم ممالک کو اسرائیل کے ساتھ دوستی کے روابط قائم کرنے پر مجبور کریں، لیکن 7 اکتوبر کی حماسی کارروائی نے دشمن کی تمام منصوبہ بندیوں کو ناکام بنا دیا۔

آیت‌الله سعیدی نے کہا کہ ہمارے اعمال پر دو گروہ نظر رکھتے ہیں: ایک خدا، رسول اور مؤمنین، اور دوسرا کفار و مشرکین۔ ہمیں ہمیشہ اپنے اعمال کا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اپنی طاقت کے ساتھ اللہ کی راہ میں کام کریں گے تو خدا بھی ہماری مدد کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا یہ خیال کہ امن معاہدے کے ذریعے فلسطین اور اسرائیل کی دو ریاستیں بنائی جائیں، سادہ لوحی ہے، کیونکہ اسرائیل فلسطین کو مٹانے اور اپنے حدود کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

آیت‌الله سعیدی نے کہا کہ تاریخ میں دشمن کے ساتھ معاہدہ ناکام رہا ہے، اور سب سے بہتر راستہ مزاحمت کا ہے، جو کہ خدا کی رضا کا ضامن ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملت اور حکومت کو فلسطین کی آزادی کے لیے حساس رہنا چاہیے، تاکہ حضرت حجت (عج) کی آمد کا زمینہ فراہم کیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .