حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرادآباد / شیعہ جامع مسجد مرزا قلی خان میں خطبہ نماز جمعہ کو خطاب کرتے ہوئے محقق ڈاکٹر شہوار حسین نقوی امروہوی نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ افراد جو اس مہینے کی سعادتوں اور برکتوں سے استفادہ کر رہے ہیں ۔ اس مہینے کی عظمت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں شب قدر کو قرار دیا اور ان ہی ایام میں مولا علی علیہ السّلام دنیا سے رخصت ہوئے زخمی حالت میں آپ نے جو وصیت فرمائی اس پر عمل کرنا ہر شیعہ پر لازم ہے۔
آپ کو اپنی تکلیف کی فکر نہیں تھی بلکہ امت کی ہدایت کی فکر تھی ۔آپ نے حقوق اللہ کے ساتھ بندوں کے حقوق پر بھی زور دیا دیکھو تقوا اختیار کرنا اور اپنی زندگی کو منظم رکھنا یعنی مولا کو غیر منظم زندگی پسند نہیں ۔ یتیموں کا خیال رکھنا ۔ پڑوسیوں کے حقوق کی رعایت کرنا ۔ آپس میں پیار محبت ، اور میل ملاپ کے ساتھ زندگی گزارنا ۔ دیکھو قرآن پر عمل کرنے میں غیر تم پر سبقت نہ لے جاے ۔
نماز دین کا ستون ہے ۔امر بالمعروف ونہی عن المنکر کرنا تمہارا فریضہ ہے ۔مولا علی علیہ السّلام نے اس وصیت میں طرز معاشرت اور زندگی کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے اگر انسان اس پر عمل کرے تو اس کی زندگی کامیاب ہو سکتی ہے ۔
آپ کا تبصرہ