منگل 17 جون 2025 - 14:40
تل ابیب کی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد حالت

حوزہ/ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں مقامی ذرائع نے منگل کے روز اطلاع دی کہ مسلسل ڈرون حملوں اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے متعدد میزائل حملوں کی وجہ سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں زندگی مفلوج ہو چکی ہے، اور وہاں کے شہری زیادہ تر وقت پناہ گاہوں میں گزارنے پر مجبور ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں مقامی ذرائع نے منگل کے روز اطلاع دی کہ مسلسل ڈرون حملوں اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے متعدد میزائل حملوں کی وجہ سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں زندگی مفلوج ہو چکی ہے، اور وہاں کے شہری زیادہ تر وقت پناہ گاہوں میں گزارنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ہوائی اڈے بند ہونے کی وجہ سے ہوائی سفر ممکن نہیں رہا، تاہم سفارتخانوں کے عملے، بعض سفارتی اہلکاروں اور کچھ صہیونی آبادکاروں نے اردن کی سرحد کے راستے زمینی اور بحیرہ روم کے راستے قبرص کی جانب بحری راستوں سے علاقہ چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں ایندھن کی قلت اور بجلی کی بندش کا مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب شہر کی آئل ریفائنری اور پاور پلانٹ میزائل حملوں میں تباہ کر دیے گئے۔ اس کے نتیجے میں مقبوضہ علاقوں کے باشندے شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha