حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستان نجمہ خاتون میں، حرم کے متولی آیت اللہ سعیدی کی موجودگی میں خادمین کے اعزاز میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں حرم کے خادمین اور خاص طور پر اربعین حسینی کے ایام میں زائرین کی خدمت کرنے والے خادمین کی قدردانی کی گئی۔

اس موقع پر حجت الاسلام صفر فلاحی ( مدیر اعلیٰ حرم مطہر) نے امام رضا علیہ السلام کی ایک روایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بے شک پروردگار عالم کے نزدیک واجبات کے بعد کوئی بھی چیز مؤمن کو خوش کرنے کے برابر ثواب نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا کہ مؤمن کو خوش کرنے والی چیزوں میں سے ایک اس کی خدمت کرنا، اس کے مسائل حل کرنا اور اس کی حاجات پوری کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خادمین کو پورے سال زائرین کی خدمت کا موقع میسر آتا ہے، لیکن سال کے کچھ خاص اوقات جیسے ایام اربعین حسینی خدمت کی بہار ہیں اور خدا کے فضل سے یہ تیسرا سال ہے کہ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) میں زائرین کے لیے خصوصی خدمات پیش کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے اس سال حرم مطہر کے صحن جواد الائمہ علیہ السلام میں پاکستانی موکب میں بھی خدمات انجام دی گئیں، جس میں جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے خادمین نے خدمات انجام دیں۔











آپ کا تبصرہ