ہفتہ 6 دسمبر 2025 - 06:17
اشعار/ نصاب عشق و محبت دعائے ندبہ ہے

حوزہ /دعائے ندبہ کے بارے میں کلام شاعر بہ زبان شاعر پیش خدمت ہے۔

از قلم: سید علی اکبر رضوی

حوزہ نیوز ایجنسی|

نصاب عشق و محبت دعائے ندبہ ہے

ادائے اجر رسالت دعائے ندبہ ہے

جو منتظر ہیں امام زمان کے سن لیں

صدائے روح مؤدت دعائے ندبہ ہے

یہ ہم کو رنج و مصائب سے دور رکھتی ہے

ہر اک بشر کی ضرورت دعائے ندبہ ہے

سکون پاتا ہے مؤمن کا دل اسے پڑھ کر

بڑی عظیم عبادت دعائے ندبہ ہے

دعا کو پڑھتے ہی اس بات کا یقین ہوا

اصول راہ ہدایت دعائے ندبہ ہے

دعا نہیں ہے یہ عھد وفا امام سے ہے

کلام حسن عقیدت دعائے ندبہ ہے

وہ جس سے نور امامت دکھائی دیتا ہے

وہی تو چشم بصیرت دعائے ندبہ ہے

اٹھاؤ دست دعا ہر گھڑی علی اکبر

متاع رمز سعادت دعائے ندبہ ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha