حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ معصومہ قم (نبا فاؤنڈیشن) لکھنؤ میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے؛ خواہشمند طالبات رابطہ کر سکتی ہیں۔
الحمدللہ! پہلی مرتبہ نبا فاؤنڈیشن کے تحت، جو کہ حوزۂ معصومہ قم سے وابستہ ہے، طالبات کے لیے باقاعدہ ہاسٹل (رہائشی) سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ قدم اس اہم شعور کے ساتھ اٹھایا گیا ہے کہ لڑکی کی تعلیم دراصل ایک خاندان اور پوری نسل کی تعلیم ہوتی ہے۔ ایک تعلیم یافتہ بیٹی مستقبل کی ماں، مربیہ اور معلمہ بنتی ہے۔ اگر وہ دینی بصیرت، اخلاقی تربیت اور علمی شعور سے آراستہ ہو تو وہ ایک صالح معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے۔
اسی مقصد کے تحت طالبات کو ایک محفوظ، باپردہ اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم میں بھی ترقی کر سکیں اور دین و معاشرے دونوں کی خدمت کے قابل بنیں۔
اب رہائش کی باقاعدہ سہولت موجود ہے، لہٰذا جو والدین اپنی بچیوں کی بہترین دینی، اخلاقی اور عصری تعلیم چاہتے ہیں، وہ اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
داخلے جاری ہیں:
داخلہ اور مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
📞 +91 95191 20319
📞 +98 90190 53359










آپ کا تبصرہ