بدھ 11 فروری 2026 - 11:53
رہبر معظم کی حمایت میں علماء اور عالم اسلام کی ممتاز شخصیات کا اہم بیان

حوزہ/ عالمِ اسلام کی ممتاز علمی و فکری شخصیات نے رہبرِ انقلاب اسلامی کی ہدایت پر لبیک کہتے ہوئے مشترکہ ویڈیو پیغامات کے ذریعے 22 بہمن کو اسلامی بیداری کی تاریخ کا ایک اہم موڑ اور عالمی استکبار کے خلاف استقامت کی علامت قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر ڈے علما، مفکرین اور ممتاز شخصیات نے ویڈیو پیغامات جاری کرکے 22 بہمن کی اسٹریٹجک اہمیت اور انقلابِ اسلامی ایران کے مقام پر زور دیا۔

ان پیغامات میں کہا گیا کہ 22 بہمن صرف ملتِ ایران سے مخصوص نہیں، بلکہ یہ پورے عالمِ اسلام کے لیے ایک تاریخی اور الہام بخش دن ہے۔ ان کے مطابق یہ دن امتِ مسلمہ کے ارادے، استقامت اور عالمی استکبار کے خلاف مزاحمت کی روشن علامت ہے

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انقلابِ اسلامی ایران نے 22 بہمن کے ذریعے امتِ مسلمہ اور دنیا کے تمام آزاد انسانوں کو ایک عظیم درس دیا ہے؛ ایسا درس جو یہ بتاتا ہے کہ صرف استقامت اور مزاحمت کے ذریعے ہی اسلامی شناخت، عزت اور سربلندی کو آج کی آلودہ اور تسلط پسند دنیا میں محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

ان علما اور ممتاز شخصیات نے انقلابِ اسلامی ایران کو کامیاب مزاحمت کا زندہ نمونہ قرار دیتے ہوئے 22 بہمن کو اسلامی بیداری کی تاریخ کا نقطۂ عطف اور آزادی پسند تحریکوں کے لیے سرچشمۂ الہام بتایا۔

پیغامات بھیجنے والی نمایاں شخصیات کے اسماء:

  1. شیخ خالد الملا — سربراہ، جمعیت علمائے اہلِ سنت عراق
  2. شیخ غازی حنینہ — سربراہ، مجلسِ امنائے تجمع علمای مسلمین لبنان
  3. شیخ حسین قاسم — سربراہ، کونسل علمائے فلسطین
  4. سید عدنان الجنید — رہنما، تصوف یمن
  5. شیخ حسن البغدادی — رکن مرکزی کونسل، حزب اللہ لبنان
  6. مولوی حبیب اللہ حسام — سربراہ، کونسلِ اخوتِ اسلامی افغانستان
  7. شیخ بلال شعبان — سربراہ، تحریک التوحید الاسلامی لبنان
  8. شیخ طلال عبدالرحمن — فلسطینی مجاہد و مسئول، قیدیوں کا شعبہ (حماس)
  9. شیخ یوسف مشلاوی — سربراہ، تیار المقاوم فلسطین
  10. ڈاکٹر یحییٰ ابو ذکریا — سینئر بین الاقوامی ماہر، الجزائر
  11. محترمہ علیا الیاسر — میڈیا ایکٹوسٹ، عراق
  12. شیخ سید بہاءالدین نقشبندی — مرشد، نقشبندیہ طریقت، کردستان ایران و عراق
  13. شیخ عبداللہ الدقاق — مدیر، بحرینی حوزہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha