منگل 7 اپریل 2026 - 14:26
امریکہ کی تمام چالیں ناکام، ایران مزید طاقتور بن کر سامنے آیا: سعید جلیلی

حوزہ/ رہبرِ انقلاب اسلامی کے نمائندے برائے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل سعید جلیلی نے کہا ہے کہ حالیہ مسلط کردہ جنگ کے بعد عالمی سطح پر قوت کا توازن ایران کے حق میں بدل چکا ہے اور اسلامی جمہوریہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر سامنے آئی ہے، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سیاسی، عسکری اور اقتصادی حکمتِ عملی ایران کے مقابلے میں ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلاب اسلامی کے نمائندے برائے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل سعید جلیلی نے کہا کہ حالیہ مسلط کردہ جنگ کے بعد عالمی سطح پر قوت کا توازن ایران کے حق میں بدل چکا ہے اور اسلامی جمہوریہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر سامنے آئی ہے، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سیاسی، عسکری اور اقتصادی حکمتِ عملی ایران کے مقابلے میں ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں سعید جلیلی نے کہا کہ جنگ کے آغاز کے قریب چالیس روز گزرنے کے باوجود ایرانی عوام کی مسلسل، پرجوش اور منظم موجودگی نے دشمن کے تمام اندازے غلط ثابت کر دیے۔ ان کے بقول، عوام نے غم و اندوہ کو قومی حماسے میں بدل دیا اور یہی چیز ایران کی نئی طاقت کا بنیادی مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، جو خود کو عالمی نظام کا قائد سمجھتا تھا، آج ایران کے مقابلے میں اپنی کمزوری، بے بسی اور غلط حسابات کے ساتھ دنیا کے سامنے کھڑا ہے۔ جلیلی کے مطابق، دشمن نے یہ تصور کر لیا تھا کہ دباؤ، پابندیوں، دہشت گردی اور فوجی حملوں کے ذریعے ایران کو کمزور کیا جا سکتا ہے، لیکن میدانِ عمل میں اس کے برعکس نتیجہ سامنے آیا۔

سعید جلیلی نے زور دے کر کہا کہ ایران نے صرف عسکری میدان میں ہی نہیں بلکہ ثقافتی، سماجی، سیاسی اور اقتصادی سطح پر بھی اپنی قوت کا ثبوت دیا ہے۔ ان کے مطابق، ایرانی قوم کا ایمان، مزاحمتی ثقافت، قومی خود اعتمادی اور جغرافیائی و اقتصادی صلاحیتیں ایسی بنیادیں ہیں جنہوں نے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ گزشتہ 47 برس سے ایران کے خلاف تین بنیادی ہتھکنڈے استعمال کرتا رہا ہے: پابندیاں، دہشت گردی اور جنگ۔ مگر اب حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ایران کو ان تینوں محاذوں پر برتری حاصل ہو رہی ہے اور دشمن کے یہ اوزار بتدریج غیر مؤثر بنتے جا رہے ہیں۔

جلیلی نے کہا کہ ایران کو اب اس نئے عالمی مرحلے میں فعال اور بااعتماد کردار ادا کرنا چاہیے، کیونکہ دنیا میں پرانا یک قطبی نظام کمزور ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو عالمی قوتیں “آزاد تجارت”، “بین الاقوامی قانون” اور “انصاف” کے دعوے کرتی تھیں، وہ خود اپنے ہی نعروں کے خلاف عمل کرتی رہی ہیں۔

انٹرویو کے اختتام پر سعید جلیلی نے کہا کہ ایران کی موجودہ طاقت دشمن کے اعتراف سے بھی ثابت ہو چکی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ قوم اپنی حقیقی قوت کو پہچانے، اتحاد کو برقرار رکھے اور نئے عالمی حالات میں اپنی مؤثر موجودگی کو مزید مستحکم کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha