ہفتہ 2 مئی 2026 - 13:06
آیت اللہ العظمی جوادی آملی کی نظر میں مقام معلم کی اہمیت

حوزہ / حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے امام سجاد علیہ السلام کی ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے مقام معلم کے بارے میں کہا: استاد کا حق یہ ہے کہ اس کی تعظیم کرو، اس کی مجلس کا احترام کرو، اسے اچھی طرح سنو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے امام زین العابدین علیہ السلام کی ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے مقام معلم کے بارے میں کہا:

تمہارے معلم کا یہ حق ہے کہ:

- اس کی تعظیم کرو

- اس کی مجلس (مجلس درس) کا احترام کرو

- اسے اچھی طرح سنو

- اس کی طرف متوجہ رہو (کلاس میں اس کے روبرو بیٹھو)

- اس پر اپنی آواز بلند نہ کرو

- جب کوئی اس سے سوال پوچھے تو اس کا جواب خود دینے سے پہلے تم جواب نہ دو

- اس کی مجلس میں کسی سے گفتگو نہ کرو

- اس کی موجودگی میں کسی کی غیبت نہ کرو

- اگر تمہارے سامنے اس کے بارے میں برائی ذکر کی جائے تو اسے روکو

- اس کی عیوب کو چھپاؤ

- اس کی خوبیوں کو ظاہر کرو

- اس کے دشمن کے ساتھ نہ بیٹھو

- اور اس کے دوست سے دشمنی نہ کرو۔

ان حقوق کی رعایت کا بدلہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کے فرشتے تمہارے حق میں گواہی دیں گے کہ تم لوگوں کے لیے نہیں بلکہ خدا کے لیے اس کے پاس گئے اور اس کا علم سیکھا۔

...حَقُّ سائسِکَ بِالعِلمِ : التَّعظیمُ لَهُ ، و التَّوقیرُ لِمَجلِسِهِ ، و حُسنُ الاستِماعِ إلَیهِ ، و الإقبالُ عَلَیهِ ، و أن لا تَرفَعَ عَلَیهِ صَوتَکَ ، و لا تُجیبَ أحَدا یَسألُهُ عَن شَیءٍ حَتّی یَکونَ هُوَ الّذی یُجیبُ ، و لا تُحَدِّثَ فی مَجلسِهِ أحَدا ، و لا تَغتابَ عِندَهُ أحَدا ، و أن تَدفَعَ عَنهُ إذا ذُکِرَ عِندَکَ بِسُوءٍ ، و أن تَستُرَ عُیوبَهُ ، و تُظهِرَ مَناقِبَهُ ، و لا تُجالِسَ لَهُ عَدُوّا ، و لا تُعادِیَ لَهُ وَلِیّا ، فإذا فَعَلتَ ذلکَ شَهِدَ لَکَ مَلائکَةُ اللّه بِأنَّکَ قَصَدتَهُ و تَعَلَّمتَ عِلْمَهُ للّه جَلَّ اسمُهُ لا لِلنّاسِ.

حوالہ: الفقیه ج۲ ص۶۲۰ / مفاتیح الحیاة ص ۳۵۹

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha