پیر 11 مئی 2026 - 11:37
بحرین شیعہ علماء کو کیوں گرفتار کر رہا ہے؟ امارات کا کردار

حوزہ/ بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ بحرینی سیکیورٹی حکام امارات کی حوصلہ افزائی سے شیعہ برادری کو ختم کرنے میں لگے ہیں، اور گرفتاریوں میں ممتاز علماء، خطباء، اساتذہ اور مبلغین شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ بحرینی سیکیورٹی حکام امارات کی حوصلہ افزائی سے شیعہ برادری کو ختم کرنے میں لگے ہیں، اور گرفتاریوں میں ممتاز علماء، خطباء، اساتذہ اور مبلغین شامل ہیں۔

بحرین انسانی حقوق ایسوسی ایشن کے سربراہ باقر درویش نے حوزہ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ آل خلیفہ کی جانب سے رمضان جنگ کے بعد سے شیعوں کے خلاف جبری کارروائیوں میں شدت آگئی ہے۔ درویش کے مطابق، امارات کی ترغیب سے بحرینی حکام شیعہ معاشرے کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں – کیونکہ شیعہ علماء کی ایران سے حمایت اور صیہونی حکومت سے تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت انہیں گوارا نہیں ہے۔

درویش نے کہا کہ بحرین کی سیاسی تاریخ میں اس طرح کے بہت سے واقعات ملتے ہیں۔ گرفتار شدگان میں جید علماء، ائمہ جمعہ و جماعت، حوزات علمیہ کے منتظمین، نجف اور قم میں مراجع کے نمائندے، خطباء اور مبلغین شامل ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ وزارت داخلہ کے بیانات حوزوں، مجالس حسینیہ، مساجد، حسینیات، مدارس، اسلامی اداروں اور یہاں تک کہ فقہی احکام کو نشانہ بنا رہے ہیں – اس کا مطلب ہے کہ حکومت شیعہ مراکز کے خلاف پابندیوں کی بھرپور مہم شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

درویش کا کہنا تھا کہ حکومت نے شیعہ عقائد کو جرم قرار دے دیا ہے اور "ولایت فقہ" کو دہشت گردی قرار دیا ہے، جبکہ اصلی دہشت گردی تو بحرین میں امریکی فوجی اڈوں میں بسی ہوئی ہے۔

انہوں نے عالم اسلام کے علما اور دانشوروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بحرینی شیعوں کے خلاف فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کی مذمت کریں اور شہری حقوق کے احترام پر زور دیں۔

میڈیا کی ذمہ داری کے بارے میں درویش نے کہا کہ میڈیا کو مظالم کی حقیقتوں کو بے نقاب کرنا چاہیے اور پوری دنیا کی توجہ اس طرف مبذول کروانی چاہیے تاکہ شیعوں کے خلاف فرقہ وارانہ زیادتیوں کو روکنے کے لیے حقیقی دباؤ بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ حالیہ رمضان میں آل خلیفہ نے درج ذیل علماء کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کیا ہے:

شیخ محمود العالی، شیخ علی الصددی، شیخ محمد سنقور، شیخ علی حمیدان، شیخ جاسم المؤمن، شیخ علی رحمہ، شیخ حامد عاشور، شیخ فاضل الزاکی، شیخ رضی القفاص، شیخ منیر المعتوق، شیخ غازی السماک، شیخ صادق العافیہ، شیخ علی المتغوی، شیخ محمدجواد الشہابی، شیخ ہانی البناء، شیخ جاسم الخیاط، شیخ محمد الخرسی، شیخ محمود عاشور الصددی، شیخ ایوب البحرانی، شیخ عیسی المؤمن، شیخ جمیل العالی، سید محمد الغریفی، شیخ علی ناجی الهملی، شیخ باقر الحواج، سید احمد الغریفی، سید صادق المالکی، شیخ حسین المحروس، شیخ علی حسن الصیبعی، سید حسین الکرانی، سید طالب محمد، شیخ علی سلیم، شیخ علی سند، شیخ عبدالحسین العکری، شیخ فاضل دهنیم الستری، شیخ صادق الدرازی، شیخ فؤاد المبارک، سید موسی الوداعی، شیخ رائد الستری، سید مجید المشعل، شیخ حسن القصاب، سید حاتم العلوی، شیخ احمد الحایکی، شیخ عزیز الخضران، سید صادق الحجری۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha