بدھ 13 مئی 2026 - 19:10
بارسلونا کے نوجوان فٹبالر نے فلسطین کا پرچم لہرا کر دنیا بھر کے فٹبال شائقین کا دل جیت لیا

حوزہ/ اسپین کے فٹبال کلب بارسلونا کے 18 سالہ سپر اسٹار لامین یامال نے لیگا ٹائٹل جیتنے کی تقریب میں فلسطین کا پرچم اٹھا کر مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کے اس اقدام کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لامین یامال ایک کھلی بس میں کھڑے ہو کر فلسطین کا پرچم لہرا رہے ہیں اور شائقین کی جانب سے دی جانے والی تالیاں اور نعرے بازی پر مسکراتے ہوئے جواب دے رہے ہیں۔

بارسلونا نے اتوار کو اپنے روایتی حریف ریال میڈرڈ کو 2-0 سے شکست دے کر یہ ٹائٹل جیتا۔ یہ کلب کی تاریخ میں 29ویں مرتبہ لیگا چیمپئن شپ ہے اور لگاتار دوسری مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ میں نسل کشی شروع ہونے کے بعد سے بارسلونا شہر اسپین میں فلسطینی حامی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہاں پر فلسطینی حمایت میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں اور امدادی کشتیوں کی روانگی کا اہم ترین مقام بھی یہی شہر رہا ہے، جو صیہونی خونخوار حکومت کے غزہ کے محاصرے کو توڑنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

لامین یامال کا یہ اقدام نہ صرف اسپین بلکہ عالمی سطح پر فٹبال شائقین میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کی ایک نئی مثال بن گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha