حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین رضا محمدی نے اموات کے رشتہ داروں سے ملنے آنے کے اختیار کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وضاحت بیان کی ہے۔ انہوں نے عالم برزخ میں افراد کے درجات کے فرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس امکان کے اضافی ہونے پر زور دیا۔
سوال: کیا جو لوگ دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، وہ جمعرات کے روز آزاد ہوتے ہیں اور اپنے رشتہ داروں سے ملنے جاتے ہیں؟

حجت الاسلام و المسلمین رضا محمدی کا جواب:
جو لوگ دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، وہ عالم برزخ میں اپنے مقام و مرتبے کے مطابق مختلف حالات رکھتے ہیں۔ ان میں سے بعض کو ہر روز اجازت ہوتی ہے کہ وہ اپنے خاندان اور دنیا پر نظر رکھیں بعض کو دو دن میں ایک بار اور بعض کو ہفتے میں ایک بار یہ موقع ملتا ہے۔ جس کا مقام بلند تر ہوتا ہے، یہ اختیار اس کے لیے زیادہ ہوتا ہے، اور سب کے لیے ایک جیسا کلی حکم نہیں دیا جا سکتا۔
جمعرات اور جمعہ کے روز تمام اموات کو زیادہ آزادی ہوتی ہے لیکن ان کے رشتہ داروں سے ملنے اور ارتباط کی قسم کا انحصار عالم برزخ میں ان کے مقام و مرتبے پر ہے۔ جس کا مقام بلند تر ہوتا ہے، یہ امکان اس کے لیے زیادہ ہوتا ہے۔









آپ کا تبصرہ