منگل 23 جون 2026 - 21:34
کرگل میں 7 محرم کا جلوس عزاء برآمد؛ ہزاروں عزاداروں کی شرکت

حوزہ/ ساتویں محرم الحرام کے موقع پر کرگل ٹاؤن کے جوانوں نے حضرت علی اکبر علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں ایک عظیم اور روح پرور جلوسِ عزا کا انعقاد کیا۔ یہ جلوس مکتب چانگرہ سے شروع ہو کر اثنا عشریہ چوک کرگل پر اختتام پذیر ہوا، جس میں کرگل ٹاؤن اور گرد و نواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں عزاداروں، بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ساتویں محرم الحرام کے موقع پر کرگل ٹاؤن کے جوانوں نے حضرت علی اکبر علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں ایک عظیم اور روح پرور جلوسِ عزا کا انعقاد کیا۔ یہ جلوس مکتب چانگرہ سے شروع ہو کر اثنا عشریہ چوک کرگل پر اختتام پذیر ہوا، جس میں کرگل ٹاؤن اور گرد و نواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں عزاداروں، بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی۔

جلوسِ عزا کے شرکاء نے نوحہ خوانی، مرثیہ خوانی اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اہلِ بیت علیہم السلام سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ جلوس شہر کے مختلف اہم راستوں سے گزرا اور اس دوران غم کی فضا قائم رہی۔

کرگل میں 7 محرم کا جلوس عزاء برآمد؛ ہزاروں عزاداروں کی شرکت

اثنا عشریہ چوک پہنچنے کے بعد خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جن میں ملک و ملت کی سلامتی، بین المذاہب ہم آہنگی، امن و استحکام اور پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے دعا کی گئی۔

جلوس کی قیادت جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل، لداخ کے صدر حاجی شیخ نذیر مہدی محمدی نے کی۔ اس موقع پر متعدد علمائے کرام، سماجی و مذہبی شخصیات اور مختلف تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

کرگل میں 7 محرم کا جلوس عزاء برآمد؛ ہزاروں عزاداروں کی شرکت

مجلس کے دوران حضرت عباس علیہ السلام کے مقدس علم کی بھی رونمائی کی گئی، جو کربلا اور نجف اشرف کے مقدس مزارات سے لایا گیا تھا۔ عزاداروں نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ علمِ مبارک کی زیارت کی اور اہلِ بیت علیہم السلام کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شیخ نذیر مہدی محمدی نے واقعۂ کربلا کے ابدی پیغام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی اکبر علیہ السلام کی سیرت نوجوانوں کے لیے بہترین نمونۂ عمل ہے، جو انہیں اخلاق، شجاعت، دیانت داری اور حق و انصاف کی راہ پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہے۔

کرگل میں 7 محرم کا جلوس عزاء برآمد؛ ہزاروں عزاداروں کی شرکت

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کربلا کے درس کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور ایک پرامن، بااخلاق اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کی قربانیاں آج بھی انسانیت کو حق، عدل، ایثار اور استقامت کا پیغام دیتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha