جمعرات 25 جون 2026 - 12:02
اشعار/سلام بہ حضور شہدائے کربلا

حوزہ/عاشورائے حسینی علیہ السلام کے موقع پر تسلیت پیش کرتے ہوئے شہدائے کربلا کے حضور شاعر اہل بیت کے سلام کے اشعار پیش کرتے ہیں۔

شاعر: مولانا محمد ابراہیم نوری

حوزہ نیوز ایجنسی|

کیا ہے دشت میں وہ معجزہ بہتر نے

کہ لاشہ ظلم کا دفنا دیا بہتر نے

قصیدہ کیوں نہ پڑھے ان کا سورۂ سجدہ

کچھ ایسی شان سے سجدہ کیا بہتر نے

خدا کے دین پہ قربان کر دیا سب کچھ

گِلہ کیے بِنا اپنا گلہ بہتر نے

کُھلے گا حشر میں کیا ان کا محنَتانہ ہے

بچائی محنتِ کُل انبیا بہتر نے

اِسے جو دل سے پڑھے سرخرو وہ ہو جائے

نصابِ حق یہ لہو سے لکھا بہتر نے

سپاہِ حق کے مقابل جو آئے وہ باطل

لکھا ہے خون سے یہ قاعدہ بہتر نے

پلِ صراط سے ملتا ہے یہ خدا کی قسم

کیا جو راستہ آراستہ بہتر نے

درختِ دین خدا کو پِلا کے خونِ جگر

ہرا بھرا کیا حد سے سِوا بہتر نے

نہ ہوتے کیوں بھلا نوریَ یہ زندۂ جاوید

پیا ہے با وضو جامِ بقا بہتر نے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

از قلم مولانا محمد ابراہیم نوری قمی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha