حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ استقامت، مزاحمت اور مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی داستان ہے۔ رپورٹ کے مطابق انقلابِ اسلامی کی کامیابی کے بعد سے ایران کو جنگ، اقتصادی پابندیوں، دہشت گردی کی حمایت اور وسیع میڈیا مہمات سمیت مختلف دباؤ کا سامنا رہا، تاہم یہ تمام کوششیں اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض مغربی سیاست دان، جن میں امریکی سینیٹر لینزے گراہم بھی شامل تھے، مختلف اوقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتمے یا کمزوری کی پیش گوئیاں کرتے رہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ اندازے درست ثابت نہ ہو سکے۔
تجزیے کے مطابق تاریخ نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وقتی سیاسی تجزیے اور دباؤ مستقل حقیقتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تقریباً پانچ دہائیوں کے دوران ایران نے مختلف بحرانوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنے نظام کو برقرار رکھا اور قومی عزم، عوامی حمایت اور اپنی داخلی طاقت کے بل پر آگے بڑھتا رہا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پائیداری اس بات کی علامت ہے کہ کسی بھی نظام کی مضبوطی کا انحصار صرف سیاسی دعوؤں پر نہیں بلکہ عوامی استقامت، قومی وحدت اور اپنے بنیادی اصولوں پر ثابت قدمی پر ہوتا ہے۔
مخالفین اور ان کی پیش گوئیاں وقت کے ساتھ فراموش ہو جاتی ہیں، جبکہ حق اور انصاف پر مبنی جدوجہد ہمیشہ باقی رہتی ہے۔









آپ کا تبصرہ