جمعرات 23 جولائی 2026 - 12:56
آیت اللہ مکارم شیرازی کا حج منتظمین کی خدمات کو خراجِ تحسین

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے رواں سال حج کے کامیاب انتظامات اور ایرانی حجاج کی خدمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور آئندہ حج و عمرہ پروگراموں میں بھی بہتر منصوبہ بندی، تدبر اور مکمل ہم آہنگی پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے حج و زیارت کے امور میں رہبرِ انقلاب کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب سے ملاقات کے دوران کہا کہ الحمدللہ اس سال حج کے تمام پروگرام خوش اسلوبی سے انجام پائے، جو متعلقہ ذمہ داران کی مؤثر منصوبہ بندی اور بہترین انتظام کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی حج و عمرہ کے انتظامات مکمل ہم آہنگی، تجربے اور حالات کے درست ادراک کے ساتھ انجام دیے جائیں گے تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حج کے دوران ہر ایسے اقدام سے اجتناب کیا جائے جو مخالف فریق کو کسی قسم کا بہانہ فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں دانشمندانہ تدبیر، صبر اور مؤثر انتظام نہایت ضروری ہے۔

ملاقات کے آغاز میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب نے آیت اللہ مکارم شیرازی کو سال 2026 کے حج انتظامات اور ان کے مختلف مراحل کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha