حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے خارج فقہ کے استاد آیت اللہ شیخ حسن جواهری نے نجف – کربلا کے راستے پر حرم مطہر حضرت عباس (ع) سے وابستہ «حضرت ابوالفضل العباس (ع) کمپلیکس» کے وزٹ کے دوران اربعین حسینی کے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔
اس وزٹ کے موقع پر حرم مطہر حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی کے دفتر کے سربراہ اور مذکورہ کمپلیکس کے نگران سید جواد الحسناوی نے آیت اللہ جواهری اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
سید جواد الحسناوی نے زائرین امام حسین علیہ السلام کو کمپلیکس کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات اور اس بابرکت زیارت کے ایام میں زائرین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
آیت اللہ شیخ جواهری نے بھی حرم مطہر حضرت عباس (ع)کی جانب سے دی جانے والی خدمات اور حضرت ابوالفضل العباس (ع) کمپلیکس میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے لیے اس کمپلیکس کے کارکنوں کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی قدردانی کی۔
واضح رہے کہ حضرت ابوالفضل العباس (ع) کمپلیکس نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ کے درمیان مرکزی راستے پر واقع ہے اور یہ ان اہم ترین خدماتی مراکز میں شمار ہوتا ہے جہاں امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے روضہ ہائے مقدسہ کی جانب جانے والے زائرین کا استقبال کیا جاتا ہے۔ اس کمپلیکس کی جانب سے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔









آپ کا تبصرہ