ہفتہ 1 اگست 2026 - 17:06
زائرین اربعین اسلام، قرآن اور ثقافتِ عاشورا کے محافظ ہیں، حجۃ الاسلام اجاق‌نژاد

حوزہ/ مسجد مقدس جمکران کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق‌نژاد نے کہا ہے کہ اربعین نے عاشورا کے پیغام کو زندہ رکھا ہے اور عاشورا اسلام کی بقا کا ضامن ہے، اسی لیے زائرین اربعین کا ہر قدم اسلام، قرآن اور ثقافتِ عاشورا کے تحفظ کی جانب ایک قدم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد مقدس جمکران کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق‌نژاد نے کہا ہے کہ اربعین نے عاشورا کے پیغام کو زندہ رکھا ہے اور عاشورا اسلام کی بقا کا ضامن ہے، اسی لیے زائرین اربعین کا ہر قدم اسلام، قرآن اور ثقافتِ عاشورا کے تحفظ کی جانب ایک قدم ہے۔

نجف سے کربلا جانے والے راستے پر پول نمٹ 1090 پر مسجد مقدس جمکران کے موکب پر حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے استغاثہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق‌نژاد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے کہ وہ اس سے دعا اور مناجات کریں۔ دعا درحقیقت بندے اور پروردگار کے درمیان ایک قلبی اور مخلصانہ گفتگو ہے، اور قرآن کریم بھی انسان کو دعا، مناجات اور استغاثہ کی دعوت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعائے کمیل، دعائے ندبہ، دعائے ابوحمزہ ثمالی اور دعائے جوشن کبیر اہل بیت علیہم السلام کی عظیم روحانی میراث ہیں، تاہم اگر کوئی ان دعاؤں کو یاد نہ بھی رکھتا ہو تو وہ اپنی زبان میں اخلاص کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجات بیان کر سکتا ہے۔

انہوں نے استغاثہ کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کو وسیلہ بنا کر اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا مؤمن کے ایمان اور امام سے تعلق کو مضبوط بناتا ہے۔ ان کے مطابق نمازِ استغاثہ اس روحانی تعلق کی تجدید کا بہترین ذریعہ ہے، اور دو رکعت نماز ادا کرنے کے بعد سجدے میں اپنے رب سے دعا کرنا بندے کو اللہ کے سب سے زیادہ قریب کر دیتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین اجاق‌نژاد نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ اسلام رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لے کر آئے، عاشورا نے اس کی حفاظت کی، جبکہ اربعین نے عاشورا کے پیغام کو زندہ رکھا ہے۔ آج زائرین اربعین اسلام، قرآن اور ثقافتِ عاشورا کی حقیقی محافظ بنی ہوئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha