منگل 4 اگست 2026 - 21:53
نجف و کربلا میں 15 سال سے زائرینِ اربعین کی دینی و شرعی رہنمائی، علماء کرام کی خدمات قابلِ تحسین

حوزہ / جامعۃ الکوثر کے شعبہ تربیت سے وابستہ علما و طلاب کی جانب سے مولانا سید حسنین کاظمی کی گزشتہ 15 برس سے سرزمین عراق پر زائرینِ اربعین کی دینی، تبلیغی اور شرعی رہنمائی کے سلسلے میں انجام دی جانے والی خدمات قابل تحسین ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر کے پروردہ اور محسنِ ملت حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کے شاگردانِ کرام دنیا بھر میں دین مبین کی ترویج و اشاعت اور عزادارانِ سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی دینی و تبلیغی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔

اس سلسلے میں مولانا سید حسنین کاظمی کی خدمات خصوصی اہمیت رکھتی ہیں، جو گزشتہ پندرہ برس سے سرزمین عراق پر عربی، فارسی، اردو اور انگریزی زبانوں میں مختلف ممالک سے آنے والے زائرینِ کرام کی دینی رہنمائی، شرعی و اعتقادی مسائل کے جوابات اور فقہی احکام سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

مولانا سید حسنین کاظمی زائرین کو عبادات و معاملات، روزمرہ پیش آنے والے شرعی مسائل اور منحرف عقائد سے متعلق ضروری رہنمائی فراہم کرتے ہیں جبکہ فقہی احکام، سماحۃ المرجع الدینی الاعلیٰ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے فتاویٰ کے مطابق بیان کیے جاتے ہیں۔

نجف و کربلا میں 15 سال سے زائرینِ اربعین کی دینی و شرعی رہنمائی، علماء کرام کی خدمات قابلِ تحسین

یہ تبلیغی سلسلہ عتبہ علویہ مقدسہ کے شعبہ امورِ دینیہ کے تحت پورے سال بالخصوص ایامِ اربعین میں نجف اشرف سے کربلائے معلیٰ تک جاری رہتا ہے۔ سماحۃ السید احمد اشکوری کی زیر نگرانی مبلغین اور طلابِ علومِ دینیہ مختلف موکبوں اور مقامات پر زائرین کی دینی و شرعی رہنمائی میں مصروف رہتے ہیں۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ زائرینِ اربعین کی راہِ عشق میں قائم یہ تبلیغی مراکز محض سوالات کے جوابات تک محدود نہیں بلکہ زائرین کی دینی و اخلاقی تربیت اور شعائرِ حسینی سے وابستگی مضبوط کرنے کے حوالے سے ایک مؤثر تربیتی سلسلہ بھی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha