حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر 2026 کو حوزۂ علمیہ امام سجاد علیہ الصلوٰۃ والسلام، میسور کے مدیر مولانا سید محمد عباس سجادی کی خصوصی دعوت پر نمائندۂ آیت اللہ یعقوبی، مولانا مرزا عابد علی نے اپنے معاون مولانا سید رضا آغا کے ہمراہ حوزہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر حوزہ کے مدیر، اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے آغاز میں آیت اللہ یعقوبی کی جانب سے حوزہ کے مدیر، اساتذہ اور تمام طلبہ کی خدمت میں سلام پیش کیا گیا۔
بعد ازاں طلبہ سے ایک مختصر مگر مؤثر درسِ اخلاق بھی ہوا، جس میں علمِ دین کے ساتھ اخلاق، تقویٰ، اخلاص اور دینی ذمہ داری کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر طلبہ کو اس بات کی طرف متوجہ کیا گیا کہ دینی تعلیم کے ساتھ عملی کردار اور اخلاقی تربیت بھی ایک طالب علم کی شخصیت کی تکمیل کے لیے نہایت ضروری ہے۔
اگرچہ یہ دورہ مختصر مدت پر مشتمل تھا، تاہم حوزہ کے مدیر، اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات علمی و تربیتی اعتبار سے مفید اور پُرخلوص رہی۔
اس موقع پر حوزۂ علمیہ امام سجاد علیہ الصلوٰۃ والسلام کے مدیر مولانا سید محمد عباس سجادی، اساتذہ اور طلبہ کا پرتپاک استقبال اور خلوص و محبت کے اظہار پر شکریہ ادا کیا گیا۔
آخر میں حوزۂ علمیہ امام سجاد علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مزید ترقی، مدیر، اساتذہ اور طلبہ کی کامیابی اور انہیں مکتبِ اہل بیت علیہم السلام کی خدمت کی مزید توفیق عطا ہونے کے لیے دعا کی گئی۔











آپ کا تبصرہ